بدھ‬‮ ، 04 فروری‬‮ 2026 

نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری : انگلش ٹیم تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی

datetime 13  فروری‬‮  2019 |

دبئی(این این آئی) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کردی جس کے مطابق انگلش ٹیم حال ہی میں ویسٹ انڈیز کے ہاتھوں شکست کے بعد 2 درجہ تنزلی کے بعد پانچویں پوزیشن پر پہنچ گئی۔ویسٹ انڈیز نے تین ٹیسٹ میچز کی سیریز دو ایک سے جیتی تھی جس کے بعد جاری ہونے والی نئی ٹیسٹ رینکنگ میں انگلینڈ دو درجہ تنزلی کے بعد تیسری سے پانچویں پوزیشن پر آگئی۔تین میچز کی سیریز کے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے 232 رنز سے کامیابی حاصل کی تاہم اس کے باوجود

انگلش ٹیم 4 پوائنٹس کھونے کے بعد 104 پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔ویسٹ انڈیز کی ٹیم 7 پوائنٹس حاصل کرنے کے باوجود 77 پوائنٹس کے ساتھ آٹھویں پوزیشن پر موجود ہے۔آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں بھارت 116 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی، جنوبی افریقا 110 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور نیوزی لینڈ 107 پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر براجمان ہے۔رینکنگ میں آسٹریلیا چوتھے، انگلینڈ پانچویں، سری لنکا چھٹے اور پاکستان 88 پوائنٹس کے ساتھ ساتویں نمبر پر ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محبت تا ابد


وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…