ہفتہ‬‮ ، 06 ستمبر‬‮ 2025 

بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان دشمنی میں عمان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ کردیا

datetime 5  فروری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آن لائن)بھارتی کرکٹ بورڈ نے پاکستان دشمنی میں عمان کرکٹ ٹیم سے ہاتھ کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ نے عمان کی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کو 6 مارچ سے ہونے والے ٹورنامنٹ میں مدعو کیا تھا تاہم اب اس دعوت نامے کو واپس لے لیا گیا ہے۔ عمان کی جگہ اب افغانستان کی ٹیم کو مدعو کیا جارہا ہے۔اس حوالے سے عمان بورڈ کو باضابطہ

ای میل کے ذریعے مطلع کردیا گیا ہے کہ ان کی ٹیم کے دورہ بھارت کیلئے حالات اس وقت موزوں نہیں۔عمان ٹیم کو بھارت آنے سے روکنے کی وجہ اس میں زیادہ تر پاکستانی کرکٹرز کا ہونا ہے اور ان دنوں بھارت پاکستانی قومیت رکھنے والوں کو ویزے جاری کرنے میں زیادہ دلچسپی نہیں رکھتا۔عمان کرکٹ ٹیم کے ایک آفیشل نے ٹیم بھارت نہ جاسکنے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ یقین ہے کہ آئندہ کسی ایونٹ میں بھارت جاکر ضرور کھیلنے کا موقع ملے گا۔



کالم



Inattentional Blindness


کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…