لاہور( آن لائن ) پی سی بی کا سرفراز احمد کے نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید ردعمل، معاملے پر قومی ٹیم کے کپتان کا دفاع نہ کرنے اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے جنوبی افریقی کرکٹر کیلئے ادا کیے جانے والے نسل پرستانہ ریمارکس پر ردعمل دیا ہے۔
پی سی بی نے سرفراز احمد کے نسل پرستانہ ریمارکس کی مذمت کی ہے۔ پی سی بی نے معاملے پر قومی ٹیم کے کپتان کا دفاع نہ کرنے اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ پی سی بی کی جانب سے کہا گیا ہے کہ سرفراز احمد قابل احترام ہیں تاہم ان کے ریمارکس ناقابل قبول ہیں۔ امید ہے کہ اس معاملے کا پاکستان جنوبی افریقہ سیریز پر کوئی اثر نہیں پڑے گا اور تماشائی میچز دیکھنے کیلئے اسٹیڈیم کا رخ کرتے رہیں گے۔واضح رہے کہ دوسرے ون ڈے میں سرفراز احمد جنوبی افریقی آل رانڈر آندرے فیلکوایو پر فقرے بازی کر کے مشکل میں پڑ گئے اور نسل پرستانہ جملوں پر انھیں تاحیات یا 10 سے 15 میچز کی پابندی لگ سکتی ہے۔ اس تمام صورتحال میں قومی ٹیم کے نئے کپتان کیلئے 2 نام سامنے آئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق سرفراز احمد پر پابندی لگنے کے باعث شعیب ملک اور محمد حفیظ قومی ٹیم کے نئے کپتان کیلئے فیورٹ امیدوار ہیں۔ پی سی بی کا سرفراز احمد کے نسل پرستانہ ریمارکس پر شدید ردعمل، معاملے پر قومی ٹیم کے کپتان کا دفاع نہ کرنے اور کھلاڑیوں کی تعلیم و تربیت پر توجہ دینے کا فیصلہ۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کی جانب سے جنوبی افریقی کرکٹر کیلئے ادا کیے جانے والے نسل پرستانہ ریمارکس پر ردعمل دیا ہے۔پی سی بی نے سرفراز احمد کے نسل پرستانہ ریمارکس کی مذمت کی ہے۔