اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ اور پاکستان کی ٹیمیں تیسرے ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں آج آمنے سامنے ہوں گی،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟تفصیلات جاری

datetime 24  جنوری‬‮  2019 |

سنچورین( آن لائن )جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) جمعہ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سرفراز الیون نے پہلے میچ میں پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا

تاہم پروٹیز ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام 4 بجے شروع ہو گا۔ دونوں ٹیموں کے کپتان آئندہ میچ میں کامیابی کے لئے پر جوش ہیں۔ پاکستانی کپتان اور کھلاڑیوں کے مطابق دوسرے میچ میں شکست کے باوجود ٹیم کے حوصلے پست نہیں ہوئے۔ گرین شرٹس کے کپتان کا کہنا ہے کہ دوسرا میچ جیت کر سیریز میں برتری دوگنی کرنے کیلئے پر امید ہیں تاہم دوسری جانب میزبان ٹیم بھی سیریز میں کم بیک کے بعد تیسرے میچ میں کامیابی کیلئے پر اعتماد ہے اس لئے تیسرے ون ڈے میں دونوں ٹیموں کے درمیان دلچسپ مقابلے کی توقع کی جا رہی ہے۔دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ون ڈے میچوں کی سیریز کا چوتھا ون ڈے 27 جنوری جبکہ پانچواں اور آخری ایک روزہ میچ 30 جنوری کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ جنوبی افریقہ اور پاکستان کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ (آج) جمعہ کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ سرفراز الیون نے پہلے میچ میں پروٹیز کو 5 وکٹوں سے شکست فاش سے دوچار کیا تھا تاہم پروٹیز ٹیم نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے گرین شرٹس کو 5 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…