منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

پریمئر سپر لیگ سیزن II، ڈیسکون، آئی پی سی ،ہنڈا اور تھری ڈی موڈلنگ کی سیمی فائنل مرحلے تک رسائی

datetime 20  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کارپوریٹ سیکٹر کی ٹیموں کے درمیان جاری پریمئر سپر لیگ سیزن IIمیں ڈیسکون، آئی پی سی ،ہنڈا اور تھری ڈی موڈلنگ نے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی، پلے آف مقابلے اگلے ہفتے منعقد ہوں گے۔تفصیلات کے مطابق پریمئر سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کے آحری تین راؤنڈ میچز ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ گرانڈ اور ریس کورس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے۔

ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ گرانڈ میں پہلے میچ میں آئی پی سی نے جاز کو 3 رنز سے شکست دیدی۔آئی پی سی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اورز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز بنائے۔محمد نادر نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔جواب میں جاز کی ٹیم مقررہ اورز میں 109 رنز بناسکی۔اسامہ فاروق اور عمر فاروق نے دو ،دوکھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔بہترین بالنگ پر اسامہ فاروق کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔ریس کورس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ہنڈا نے ڈیسکون کو سات وکٹوں سے شکست دی ۔ڈیسکون کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 125 رنز بنائے ۔ہنڈا کے عاصم سلیم نے تین کھلاڑیوں کوپویلین کی راہ دکھائی ۔ہنڈا کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف تین وکٹون کے نقصان پر حاصل کر لیا۔عاصم سلیم کو بہترین بالنگ پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا تاہم بہترین پوائنٹس کی وجہ سے ڈیسکون نے سیمی فائنل مرحلے تک رسائی حاصل کر لی۔ریس کورس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں ایگزونوبل نے آئی سی آئی کو ایک وکٹ سے شکست دی ۔آئی سی آئی کی ٹیم پہلے کھیلتے ہو 76 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔زاہد اقبال اور عمران بخاری نے تین ، تین کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔ایگزونوبل نے مطلوبہ ہدف نو وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا۔ایگزونوبل کے عمران بخاری کو میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔ٹورنامنٹ میں پلے آف مقابلے اگلے ہفتے ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…