اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

پاک افریقہ سیریز کے بعد آئی سی سی کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ جاری،پاکستان کرکٹ ٹیم کی مزید تنزلی

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

دبئی (آن لائن) جنوبی افریقہ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی تازہ ترین ٹیسٹ ٹیم رینکنگ میں دو درجے ترقی پا کر انگلینڈ سے دوسری پوزیشن چھین لی، پاکستانی ٹیم جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں شکست کے بعد ایک درجہ تنزلی پا کر ساتویں نمبر پر چلی گئی، بھارتی ٹیم بدستور پہلے نمبر پر براجمان ہے۔پیر کو پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ کے ختم ہونے کے ساتھ ہی آئی سی سی نے تازہ ترین ٹیموں کی رینکنگ جاری کر دی جس کے تحت بھارتی ٹیم 116 ریٹنگ پوائنٹس

کے ساتھ بدستور سرفہرست ہے، جنوبی افریقہ نے پاکستان کو ٹیسٹ سیریز میں 3۔0 سے کلین سویپ کر کے دو درجے ترقی کے ساتھ دوسری پوزیشن سنبھال لی، انگلینڈ اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں ایک، ایک درجہ تنزلی کے بعد تیسرے اور چوتھے نمبر پر چلی گئیں، آسٹریلوی ٹیم پانچویں نمبر پر موجود ہے، شکست خوردہ پاکستانی ٹیم ایک درجہ گر کر چھٹے سے ساتویں نمبر پر چلی گئی اور اس کی جگہ سری لنکا نے چھٹی پوزیشن سنبھال لی۔ویسٹ انڈیز آٹھویں، بنگلہ دیش نویں اور زمبابوے دسویں نمبر پر موجود ہیں۔۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…