بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

دورہ جنوبی افریقہ،اظہر علی کیلئے ڈراؤنا خواب بنا گیا،3ٹیسٹ میچز میں مجموعی طورپر صرف کتنے رنز بنائے؟

datetime 14  جنوری‬‮  2019 |

جوہانسبرگ(آئی ین پی) قومی ٹیسٹ ٹیم کے سینئر ترین ٹیسٹ بلے باز اظہر علی کا ڈرانا دورہ جنوبی افریقہ اختتام پذیر ہوگیا۔ 33سالہ اظہر علی نے جنوبی افریقہ کے خلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز میں36،0،2،6،0اور15رنز سکور کیے ہیں ، انہوں نے اس سیریز میں9.83کی اوسط سے محض59رنز سکور کیے

اور چار مرتبہ ڈین اولیور کا شکار بنے۔یہ اظہر علی کی کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں بدترین پرفارمنس ہے،  اس سے قبل انہو ں نے 2013میں دورہ جنوبی افریقہ کے دوران 22.17کی اوسط سے133رنز سکور کیے تھے،انہو ں نے 2010میں انگلینڈ کے دورے میں 21.71کی اوسط سے152رنز بھی سکور کیے تھے،اظہر علی گزشتہ سال دورہ انگلینڈ کے دوران بھی ناکام رہے تھے اور دو ٹیسٹ میچز کی سیریز میں 50،4،2اور11 رنز سکور کیے تھے ،وہ آئر لینڈ کے خلاف واحد ٹیسٹ میں بھی ناکا م رہے تھے اورمحض4اور2رنز سکور کرسکے تھے ۔یونس خان او ر مصبا ح الحق کی ریٹائر منٹ کے بعد اظہر علی قومی ٹیم کے سینئر ترین بلے باز ہونے کی حیثیت سے امیدوں کا مرکز تھے تاہم ایشیا سے باہر ان کی حالیہ پرفارمنسز انتہائی خراب رہی ہیں اور اب ٹیسٹ ٹیم میں ان کی جگہ پر بھی سوالیہ نشان لگنا شروع ہوگیا ہے ۔اظہر علی نے ایشیائی کنڈیشنز میں39ٹیسٹ میچز میں 53.86کی اوسط سے3609 رنز سکور کر رکھے ہیں جن میں 11سنچریاں اور19نصف سنچریاں شامل ہیں تاہم ایشیا سے باہر 34ٹیسٹ میچز میں 32.19کی اوسط سے محض2060رنز سکور کرسکے ہیں جن میں 4سنچریاں اور12نصف سنچریا ں شامل ہیں ۔ اظہرعلی اب تک 73ٹیسٹ میچز میں 43.27کی اوسط سے5669رنز سکور کیے ہیں جن میں15سنچریاں اور31نصف سنچریاں شامل ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…