ہفتہ‬‮ ، 18 جنوری‬‮ 2025 

پریمئر سپر لیگ سیزن II،جاز، تھری ڈی موڈلنگ اورآئی پی سی کی راؤنڈ میچز میں کامیابی

datetime 13  جنوری‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور( این این آئی)کارپوریٹ سیکٹر کی جاری پریمئر سپر لیگ سیزن IIکے پہلے راؤنڈ میں مزید تین میچز کا فیصلہ ہو گیا،ٹاؤن شپ وائٹس اور ماڈل ٹاؤن وائٹس کرکٹ گراؤنڈ زمیں کھیلے گئے میچز میں جاز، تھری ڈی موڈلنگ اورآئی پی سی نے کامیابی حاصل کی ۔ٹاؤن شپ وائٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے پہلے میچ میں آئی پی سی نے ایگزونوبل کو 23 رنز سے شکست دی۔

آئی پی سی نے پہلے کھیلتے ہوئے پانچ وکٹوں کے نقصان پر 185رنز بنائے۔وحید انور 51اورولید طبریز 42 سکو رکے نمایاں رہے۔ایگزونوبل کی ٹیم مطلوبہ ہدف کے تعاقب میں 145 رنز بناسکی ۔وحید انور کو شاندار بلے بازی پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔ماڈل ٹاؤن وائٹس کرکٹ گراؤنڈ میں کھیلے گئے میچ میں تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم نے یو بی ایس الیون کو 9 وکٹوں سے شکست دی۔یو پی ایس الیون نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ اورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 135رنز بنائے۔تھری ڈی موڈلنگ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کیا۔ امتیاز انور نے 56 جبکہ محمد جواد نے 51 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔فاتح ٹیم کے محمد جواد کو بہترین کھیل پیش کرنے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا ۔اسی گراؤنڈ میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں جاز نے ہنڈا کو دو وکٹوں سے شکست دی۔ہنڈا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 123 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔جاز ٹیم کے بالرزخواجہ جہانگیر اور احسان الحق نے تین ،تین کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ۔جاز کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف آٹھ وکٹوں کے نقصان پر حاصل کیا ۔جاز کے خاور جہانگیر کو مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

موضوعات:



کالم



20 جنوری کے بعد


کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…