میلبورن (این این آئی) آسٹریلیا اور بھارت کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا تیسرا میچ(آج) 26 دسمبر سے میلبورن کے مقام پر شروع ہوگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019ء تک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا
پہلا میچ 12 جنوری 2019ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔یاد رہے کہ ۔ بھارتی ٹیم نے کینگروز کو پہلے ٹیسٹ میچ میں 31 رنز سے شکست دی تھی جبکہ دوسرے میچ میں کینگروز نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے 146 رنز سے شکست دیکر چار میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔