اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان آج سے پہلے ٹیسٹ کا آغاز،میچ کتنے بجے شروع ہوگا؟

datetime 25  دسمبر‬‮  2018 |

سنچورین(این این آئی)پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان 3 ٹی ٹوئنٹی میچز پر مشتمل سیریز کا آج بدھ سے آغاز ہوگا ٗدونوں ٹیموں کے درمیان سنچورین ٹیسٹ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیم اب تک جنوبی افریقا میں کوئی ٹیسٹ سیریز اپنے نام نہیں کرسکی اور گزشتہ10 سال کے دوران پاکستان نے پروٹیز سرزمین پر کوئی ٹیسٹ میچ بھی نہیں جیتا۔

قومی ٹیم کے پاس جنوبی افریقا کو شکست دینے اور ایک دہائی پرانی ناکامی کی روایت کو توڑنے کا سنہری موقع ہے، جنوبی افریقی ٹیم اے بی ڈویلئرز کے بغیر میدان میں اترے گی جبکہ اس کے اہم فاسٹ بولر ورنن فلینڈر اور لنگی نگیڈی انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکیں گے۔جنوبی افریقی فاسٹ اٹیک میں ڈیل اسٹین اور آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون پوزیشن پر موجود کگیسو رابادا مشکلات کھڑی کرسکتے ہیں۔میزبان ٹیم کپتان فاف ڈوپلیسی، ایڈن مرکرم، ڈین ایلگر، تونس دی بریون، ہاشم آملہ، کوائنٹن ڈی کوک، ٹیمبا باوما، زبیر حمزہ، کیشیو مہاراج، ڈیل اسٹین، کگیسو رابادا اور ڈون اولیور پر مشتمل ہے۔قومی اسکواڈ میں شامل فاسٹ بولر محمد عباس اور اسپنر شاداب خان انجری کے باعث میچ نہیں کھیل سکیں گے جب کہ فخر زمان اور امام الحق اوپننگ کریں گے۔اسکواڈ میں اظہرعلی، حارث سہیل، اسد شفیق، بابراعظم، کپتان سرفراز احمد، محمد عامر، یاسر شاہ، حسن علی اور شاہین شاہ آفریدی شامل ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…