جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پرتھ ٹیسٹ : بھارت پہلی اننگز میں 283رنز بنا کر آؤٹ ، آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 46رنز کی برتری حاصل کرلی

datetime 16  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پرتھ (آئی این پی) پرتھ ٹیسٹ میں بھارت کی ٹیم آسٹریلیا کی پہلی اننگز 326رنز کے جواب میں 283رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور میزبان آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 46رنز کی برتری حاصل کرلی۔ جواب میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر132رنز بنا لئے ہیں اور بھارت پر مجموعی طور پر175 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں

مارکوس ہیرس 20‘ شین مارش 5 اور ٹم ہیڈ 19رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فنچ 25رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک عثمان خواجہ 41 اور ٹم پین 8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 2 جبکہ بھمرا اور ایشانت شرما نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ اتوار کو پرتھ کرکٹ سٹیڈیم میں جاری دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے روز بھارت نے اپنی نامکمل اننگز تین وکٹوں کے نقصان پر 172رنز دوبارہ شروع کی تو کپتان ویرات کوہلی 82اور اجینکیا ریہانے 51رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔بھارت کی چوتھی وکٹ 173رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ریہانے اپنے دوسرے دن کے اسکور میں بغیر کوئی اضافہ کئے آؤٹ ہوئے۔ نئے آنے والے بلے باز ویہاری نے کپتان ویرات کوہلی کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لئے 50رنز کی پارٹنر شپ قائم کی۔ بھارت کی پانچویں وکٹ 223رنز کے مجموعی سکور پر گری جب ویہاری 20رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ کپتان ویرات کوہلی نے اپنی 25ویں ٹیسٹ سنچری مکمل کی اور 251رنز کے مجموعی سکور پر 123رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جس کے بعد بھارت کا کوئی بھی بلے باز وکٹ پر جم کر نہ کھیل سکا اور پوری ٹیم 283رنز کے مجموعی سکور پر پویلین لوٹ گئی اور آسٹریلیا نے اپنی پہلی اننگز میں 46رنز کی برتری حاصل کرلی۔آسٹریلیا کی جانب سے ناتھن لیوئن نے5،مچل سٹارک اور جوش ہیزل ووڈ نے2،2جبکہ پٹ کمنز نے1وکٹ حاصل کی۔جواب میں آسٹریلیا نے اپنی دوسری اننگز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر132رنز بنا لئے ہیں اور بھارت پر مجموعی طور پر175 رنز کی برتری حاصل کرلی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے دوسری اننگز میں مارکوس ہیرس 20‘ شین مارش 5 اور ٹم ہیڈ 19رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ فنچ 25رنز بنا کر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔ تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک عثمان خواجہ 41 اور ٹم پین 8رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔ بھارت کی جانب سے محمد شامی نے 2 جبکہ بھمرا اور ایشانت شرما نے ایک ،ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…