جمعرات‬‮ ، 16 اکتوبر‬‮ 2025 

میں کرکٹ کا بڑا سٹار ہوں لیکن عمران خان کبھی نہیں بن سکتا۔۔! سیاست میں آنے والے معروف بنگلہ دیشی کرکٹر نے بڑا دعویٰ کر دیا

datetime 15  دسمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکہ(نیوز ڈیسک) فاسٹ باؤلر مشرفی مرتضی بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم کے تو سپر سٹار ہیں لیکن ان کا ماننا ہے کہ ہرکوئی پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم عمران خان جتنی بلندی نہیں چھو سکتا ہے۔ مشرفی مرتضی 30دسمبر کو حکمران جماعت عوامی مسلم لیگ کی جانب سے الیکشن لڑنے جارہے ہیں اور ان کا کہنا ہے کہ وہ کھیلوں اور چیریٹیز کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں۔

ایک انٹر ویو کے دوران مشرفی مرتضی کا کہنا تھا کہ ایمانداری کی بات ہے کہ ہر کوئی محنت کرنے کے باوجود ہمیشہ وہ مقام حاصل نہیں کرسکتا ہے جو عمران خان نے حاصل کر لیا ہے ،ان کی خواہشات محدود ہیں اور وہ ایک کھلاڑی ہونے کے ناطے کھیلوں کے لیے کچھ کرنا چاہتے ہیں ،وہ اپنے ریجن کے لیے کچھ اچھا کرنے کی کوشش کریں گے۔مشرفی مرتضی نارائل کی جنوب مغربی ڈسٹرکٹ سے تعلق رکھتے ہیں جہاں ان کی چیریٹی آرگناگزیشن نارائل ایکسپریس نے ہسپتالوں کو ایمبو لینسز فراہم کرنے کے ساتھ کاشتکاروں میں چاول کے بیچ بھی بانٹے ہیں ،جنوبی ایشیاء میں کھلاڑیوں کا سیاست میں قدم رکھنا کوئی نئی بات نہیں ہے تاہم مشرفی مرتضی اب بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور بنگلہ دیشی ون ڈے ٹیم کے کپتانی کرہے ہیں جبکہ انہوں نے اگلے سال ورلڈ کپ کھیلنے کا عندیہ بھی دے رکھا ہے ، انہوں نے2009ء سے کوئی ٹیسٹ میچ نہیں کھیلا اور ٹی ٹونٹی فارمیٹ سے بھی ریٹائر ہوچکے ہیں ،مشرفی مرتضی گھٹنے کے سات آپریشنز کروا چکے ہیں جب کہ ان کی قیادت میں بنگلہ دیش نے ورلڈ کپ 2015کے کوارٹر فائنل کے لیے بھی کوالیفائی کیا تھا۔مشرفی مرتضی کی جانب سے سیاست کے میدان میں کودنے کے اعلان کے بعد سوشل میڈیا پر انہیں شدید تنقید کا نشانہ بناگیا اور لوگوں نے ان کے وزیر اعظم شیخ حسینہ واجد کے پارٹی کو جوائن کرنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جو اپنے مخالفین کو جیل میں ڈالنے کے لیے بدنام ہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…