جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

لیستھ ملنگا سری لنکن ون ڈے اور ٹی 20 ٹیم کے کپتان مقرر

datetime 15  دسمبر‬‮  2018 |

کرائسٹ چرچ (آئی این پی ) سری لنکن کرکٹ بورڈ نے لیستھ ملنگا کو نیوزی لینڈ کیخلاف سیریز میں ٹیم کا کپتان مقرر کر دیا۔تفصیلات کے مطابق سری لنکن ٹیم ان دنوں نیوزی لینڈ کے دورے پر ہے جہاں وہ کل سے دو میچوں کی ٹیسٹ سیریز کا پہلا میچ کھیلیں گے۔دوسرا ٹیسٹ میچ 26 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ سری لنکن ٹیم اس کے بعد نیوزی لینڈ کیخلاف 3 ون ڈے انٹرنیشنلز اور واحد ٹی 20 میچ کھیلے گی جس کی قیادت کی ذمہ داری لیستھ ملنگا پر ڈال دی گئی جبکہ وائس کپتان وکٹ کیپر بلے باز نروشن ڈیکویلا کو مقرر کر دیا گیا۔

سری لنکن ٹیم نیوزی لیں ڈ کیخلاف پہلا ون ڈے میچ ، 3 جنوری ، دوسرا میچ ، 5 جنوری جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 8 جنوری کو کھیلے گی۔واحد ٹی 20 میچ 11 جنوری کو کھیلا جائیگا۔سری لنکن ٹیم کی قیادت لیستھ ملنگا کے سپرد کر دی گئی جن کی قیادت میں سری لنکا نے 2014 کا ٹی 20 ورلڈ کپ جیتا تھا۔خیال رہے کہ حال ہی میں ہونے والی ہوم سیریز میں سری لنکن ون ڈے ٹیم کی قیادت دنیش چندیمل جبکہ ٹی 20 کی قیادت تشاراپریرا نے کی تھی لیکن سلیکشن کمیٹی میں تبدیلی کیساتھ ہی کپتان بھی تبدیل کر دیے گئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…