بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نو منتخب باڈی کا فیفا کو پاکستان میں فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجنے کا مطالبہ

datetime 14  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(آئی این پی)پاکستان فٹ بال فیڈریشن کی نو منتخب باڈی نے فٹ بال کی گورننگ باڈی کو خط لکھ دیا ہے ۔ نو منتخب باڈی نے فیفا سے درخواست کی ہے کہ پاکستان سے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیکٹ فائنڈنگ کمیشن بھیجا جائے۔پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات سپریم کورٹ کے حکم پر ہوئے جس میں مخدوم سید فیصل صالح حیات کے 15سالہ دور کا خاتمہ ہوگیا اور اشفاق حسین شاہ نئے صدر منتخب ہوگئے ۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی

ایف ایف کی نو منتخب باڈی نے فیفا کو خط لکھا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ فیصل صالح حیات اب پی ایف ایف کے صدر نہیں رہے اشفاق حسین شاہ صدر منتخب ہو گئے ہیں ۔خط میں فیفا سے درخواست کی گئی ہے کہ پاکستان کے متعلق کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے فیکٹ فائنڈ کمیشن بھجوائے تاکہ وہ حقائق کا جائزہ لے سکے کیونکہ اب تک فیفا کو یک طرفہ چیزیں بتائی گئی ہیں۔واضح رہے کہ پی ایف ایف کی نو منتخب باڈی پیر سے اپنی ذمہ داریاں سنبھالے گی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…