سلہٹ (این این آئی) بنگلہ دیش اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میچ کل کھیلا جائیگا ۔شیڈول کے مطابق ون ڈے سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 17 دسمبر، دوسرا میچ 20 دسمبر جبکہ تیسرا اور آخری میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔ یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان
تین میچوں کی سیریز 1-1 سے برابر ہے۔ بنگلہ دیش کی ٹیم نے کالی آندھی کو پہلے ون ڈے کرکٹ میچ میں 5 وکٹوں سے شکست دی تھی تاہم کالی آندھی نے دوسرے میچ میں شاندار کم بیک کرتے ہوئے میزبان ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز 1-1 سے برابر کر دی۔ اس سے قبل کالی آندھی کو ٹیسٹ سیریز میں میزبان ٹیم کے ہاتھوں عبرتناک شکست سے دو چار کیا تھا۔



















































