بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

طالبان کی میسی جونیئر کو قتل یا اغوا کی دھمکی ٗ کابل سے فرار

datetime 8  دسمبر‬‮  2018 |

کابل(این این آئی)پلاسٹک بیگ سے بنی لیونل میسی کی شرٹ پہن کر دنیا بھر میں مشہور ہونے والے افغانی بچے کو طالبان کی جانب سے جان سے مارنے یا اغوا کرنے کی دھمکی دی گئی ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق دو سال قبل میسی کے 7 سالہ مداح مرتضیٰ احمدی کی تصویر سماجی رابطے کی ویب سائٹس پر پوری دنیا میں مقبول ہوئی تھی جس میں انھیں پلاسٹک کی تھیلی کے اوپر اپنے آئیڈیل

میسی کے نام اور نمبر کو تحریر کر کے جرسی کے طورپر پہنے دکھایا گیا تھا اور یہ تصویر کابل کے قریبی شہر غزنی میں رہائش پذیر ان کے والدین کی غربت کی بھرپور عکاسی بھی کر رہا تھا۔ان کے بڑے بھائی 15 سالہ ہمایوں نے نیلے اور سفید دھاریوں والے پلاسٹک بیگ سے شرٹ بنا کر دی اور اس پر مارکر سے میسی کا نام لکھ کر جنوری 2016 کے وسط میں تصویر فیس بک پر پوسٹ کر دی تھی۔اس خبر کا لیونل میسی نے بذات خود نوٹس لیا تھا اور انہیں اپنے دستخط کی حامل شرٹ بھیج کر نیک خواہشات کا اظہار کیا تھا تاہم عالمی سطح پر شہرت کے باعث اس بچے کو دھمکیاں موصول ہوئیں اور اس خاندان کو افغانستان سے پاکستان کے صوبہ بلوچستان منتقل ہونا پڑا تھا تاہم کچھ عرصے بعد ہی یہ خاندان واپس افغانستان چلا گیا لیکن اب انہیں پھر سے دھمکیاں ملی ہیں جس کے بعد مرتضیٰ اور ان کے اہلخانہ اپنے آبائی علاقے کابل سے فرار ہو گئے ہیں اور وہاں شدید ٹھنڈ میں انتہائی کسمپرسی سے زندگی گزار رہے ہیں۔مرتضیٰ کی والدہ شفیقہ احمدی نے کہا کہ ان کا بیٹا اب اسکول جانے سے قاصر ہے اور وہ کابل میں ایک ایسے کمرے میں رہنے پر مجبور ہے جہاں حد سے زیادہ ٹھنڈ ہے جس کی وجہ سے مرتضیٰ بیمار پڑ گیا ہے۔ان کی والدہ نے کہا کہ اب سوچتی ہوں کہ کاش میرا بیٹا اتنا مشہور ہی نہ ہوا ہوتا۔انہوں نے کہا کہ مرتضیٰ کی مشہوری نے ہم سب کیلئے بہت مسائل کھڑے کر دئیے ہیں ٗہم گزشتہ دو سال سے اسے

اسکول بھیجنے سے قاصر ہیں۔ میں سوچتی ہوں کہ کاش ایسا کچھ ہوا ہی نہ ہوتا۔مرتضیٰ کے چچا آصف احمدی نے بتایا کہ ہمارے اہلخانہ کو کم از کم 10خط اور متعدد فون کالز موصول ہوئیں جس میں شدت پسندوں اور مختلف جرائم پیشہ افراد نے دھمکی دی کہ اگر ہم نے رقم نہ دی تو وہ میرے بھتیجے کو اغوا یا قتل کر دیں گے۔انہوں نے

کہاکہ ہر کوئی سمجھتا ہے کہ مشہور ہونے کے بعد اب مرتضیٰ اور اس کے گھر والوں کے پاس پیسے ہوں گے لیکن حقیقت یہ ہے کہ ہم بہت غریب لوگ ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقے کا محافظ کہتا ہے کہ تم لوگوں کو میسی سے بہت رقم ملی ہے لہٰذا ان شدت پسندوں کو بھی پیسے دے دو ورنہ یہ مرتضیٰ کو مار دیں گے۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…