جمعہ‬‮ ، 24 جولائی‬‮ 2026 

نیوزی لینڈ نے پاکستان کو ابوظہبی ٹیسٹ میں شکست دیکر سیریز اپنے نام کر لی

datetime 7  دسمبر‬‮  2018 |

ابوظہبی(این این آئی) نیوزی لینڈ نے ابوظہبی ٹیسٹ میں پاکستان کو 123 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز اپنے نام کر لی ٗ میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 353 رنز بنا کر اننگز ڈکلیئر کی تو قومی ٹیم کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف ملا تاہم 280 رنز کے تعاقب میں قومی ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی ٗ پاکستانی ابتداء ہی میں مشکلات کا شکار رہی ٗ

ٹیسٹ کیئر کی آخری اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ بھی آٹھ رنز بنا سکے ٗ نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اے پٹیل اور سومرولی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا ۔ابوظہبی کے شیخ زاید اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے آخری روز نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری اننگز 353 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی جس کے بعد پاکستان کو جیت کیلئے 280 رنز کا ہدف ملا۔280 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو ابتدا سے ہی قومی ٹیم مشکلات کا شکار رہی اور اپنے ٹیسٹ کیئر کی آخری اننگز کھیلنے والے محمد حفیظ 19 کے مجموعی اسکور پر صرف 8 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ٗاوپنر کے آؤٹ ہوتے ہی اظہر علی نے ذمہ داری سنبھالی تاہم وہ بھی ناکام رہے اور 32 رنز پر پاکستان کے 2 کھلاڑی پویلین لوٹ گئے اور اظہر علی صرف 5 رنز بنا سکے۔اظہر علی کے بعد پاکستان کی تیسری اور چوتھی وکٹ صرف 11 رنز کے اضافے کے بعد گر گئی اور 43 کے مجموعی اسکور پر حارث سہیل 9 جبکہ اسد شفیق بغیر کوئی رنز پنا کر پویلین لوٹ گئے۔43 رنز پر 4 کھلاڑی آؤٹ ہونے کے بعد بابر اعظم ٹیم کو سہارا دینے آئے لیکن کیریز کی دوسری جانب موجود اوپنر امام الحق ان کا زیادہ ساتھ نہیں دے سکے اور کھانے کے وقفے تک 55 کے مجموعی اسکور پر آدھی ٹیم پولین لوٹ گئی۔وقفے کے بعد کھیل کا آغاز ہوا تو پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد اور بابر اعظم نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا لیکن 98 کے مجموعی اسکور پر سرفراز احمد 28 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔

اس کے بعد آنے والے کھلاڑی بھی کوئی خاطر خواہ کارکردگی نہیں دکھا سکے اور بلال آصف 12 اور یاسر شاہ 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔8 کھلاڑیوں کے آؤٹ کے باوجود بابر اعظم ٹیم کیلئے ایک امید تھے لیکن ان کی کارکردگی بھی ٹیم کے لیے فائدے مند ثابت نہیں ہوئی اور پاکستان کی پوری ٹیم 156 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی اور نیوزی لینڈ کی ٹیم نے 123 رنز سے میچ اپنے نام کرلیا۔نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹم ساؤتھی، اے پٹیل اور سومرولی نے 3، 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ گرینڈ ہوم کے حصے میں ایک وکٹ آئی۔قبل ازیں 5 ویں روز کے آغاز پر نیوزی لینڈ نے اپنی دوسری نامکمل اننگز 272 رنز 4 کھلاڑی آؤٹ پر شروع کی تو پہلی ہی گیند پر کپتان کین ولیم سن 139 رنز بنا کر حسن علی کی گیند ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔

کین ولیم سن کے آؤٹ ہونے کے بعد سی ڈی گرینڈہوم اور ایچ ایم نکولس نے کیوی ٹیم کو سہارا دیا اور اسکور 334 پر پہنچایا۔334 کے اسکور پر کیوی ٹیم کی 6 اور 7 ویں وکٹ گری اور گرینڈ سم 26 جبکہ بی جے والٹنگ بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوگئے جس کے بعد ٹیم ساؤتھی اور نیکولس نے اسکور کو آگے بڑھایا اور 353 رنز 7 کھلاڑی آؤٹ پر اننگرز کو ڈیکلیئر کردیا۔کیوی ٹیم کی جانب سے نکولس 126 رنز جبکہ ٹم ساؤتھی 15 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے ٗپاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں یاسر شاہ نے 4، شاہین آفریدی نے 2 ٗ حسن علی نے ایک وکٹ حاصل کی۔اس سے قبل پہلی اننگز میں نیوزی لینڈ نے 274 جبکہ پاکستان نے 348 رنز بنائے تھے اور اس طرح پاکستان کو 74رنز کی برتری حاصل ہوگئی تھی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



Cognitive Manipulation


کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…