بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

جنوبی افریقہ کیخلاف تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی قومی اسکواڈ کا اعلان کر دیا گیا،بڑی تبدیلیاں

datetime 7  دسمبر‬‮  2018 |

لاہور(این این آئی)پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں فاسٹ بالر محمد عامر کا نام بھی شامل ہے۔تین ٹیسٹ میچز کیلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں فخرزمان، اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم،اسد شفیق،حارث سہیل، سرفراز احمد(کپتان)، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، محمد عباس، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔

قومی ٹیم دورہ جنوبی افریقہ کے دوران ایک تین روزہ پریکٹس میچ سمیت 3 ٹیسٹ، 5 ون ڈے اور3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی۔ منتخب کرکٹرز کی روانگی 13 دسمبر کو طے ہے۔واضح رہے پاکستان کے دورہ جنوبی افریقہ کا آغاز 19 دسمبر 2018 سے ساتھ افریقہ انویٹیشن الیون کے خلاف تین روزہ میچ سے ہو گا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ 26 دسمبر سے سنچورین میں کھیلا جائے گا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرے ٹیسٹ کی میزبانی کیپ ٹاؤن کرے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 11 جنوری سے جوہانسبرگ میں شروع ہو گا۔پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان ایک روزہ سیریز کا آغاز 19 جنوری کو پورٹ الزبتھ سے ہو گا، دوسرا ایک روزہ میچ 22 جنوری کو ڈربن، تیسرا 25 جنوری کو سنچورین، چوتھا 27 جنوری کو جوہانسبرگ اور سیریز کا آخری میچ 30 جنوری کو کیپ ٹاؤن میں ہو گا۔دونوں ٹیموں کے درمیان ٹی ٹونٹیسیریز کا پہلا میچ یکم فروری کو کیپ ٹاؤن، دوسرا تین فروری کو جوہانسبرگ اور تیسرا میچ 6 فروری کو سنچورین میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف رواں ماہ شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچز کی سیریز کے لیے 16 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا ہے جس میں فاسٹ بالر محمد عامر کا نام بھی شامل ہے۔تین ٹیسٹ میچز کیلئے منتخب کردہ کھلاڑیوں میں فخرزمان، اظہر علی، شان مسعود، امام الحق، بابر اعظم،اسد شفیق،حارث سہیل، سرفراز احمد(کپتان)، یاسر شاہ، شاداب خان، محمد عامر، حسن علی، محمد عباس، فہیم اشرف ، شاہین آفریدی اور محمد رضوان شامل ہیں۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…