بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

ابوظہبی ٹیسٹ پر پاکستان کی گرفت مضبوط ، شاہین آفریدی اور یاسر شاہ چھا گئے

datetime 5  دسمبر‬‮  2018 |

ابوظہبی(آئی این پی)ابو ظہبی کے فیصلہ کن ٹیسٹ میں پاکستان نے اظہر علی اور اسد شفیق کی شاندار سنچریوں کی بدولت گرفت مضبوط کر لی۔پاکستانی ٹیم نیوزی لینڈ کی پہلی اننگز 274رنز کے جواب میں 348رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی اور کیویز پر 74رنز کی برتری حاصل کر لی۔پاکستان کی جانب سے اظہر علی134،اسد شفیق104اور کپتان سرفراز احمد 25رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے۔74رنز خسارے میں جانے کے بعد نیوزی لینڈ نے تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک2وکٹوں کے نقصان پر 26رنز بنا لئے ہیں ،

نیوزی لینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید48رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن 14اور ولیم سمور ایک رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔منگل کو شیخ زید اسٹیڈیم ابوظہبی میں جاری تیسرے اور فیصلہ کن ٹیسٹ کے تیسرے روز پاکستان نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 3وکٹوں کے نقصان پر 139رنز دوبارہ شروع کی تو اظہر علی62اوراسد شفیق26رنز بنا کر وکٹ پر موجود تھے۔اظہر علی سنچری اور اسد شفیق نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کرتے ہوئے کھیل کے تیسرے روز201رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور286تک پہنچا دیا ۔ پاکستان کی جانب سے اظہرعلی نے زبردست کھیل کا مظاہرہ کیا اور دن کے آغاز میں ہی سنچری مکمل کی جب کہ کھانے کے وقفے سے قبل اسد شفیق نے نصف سنچری اسکور کرکے نیوزی لینڈ کے 274رنز کی سبقت کو ختم کیا۔اظہر علی نے 134رنز کی اننگز کھیلی اور آوٹ ہوگئے جب کہ اسد شفیق نے بھی سنچری اسکور کی، انہوں نے 104رنز بنائے اور پٹیل کی گیند پر ایل بی ڈبلیو ہوگئے۔اظہر علی اور اسد شفیق کے آوٹ ہونے کے بعد قومی ٹیم کا کوئی بھی کھلاڑی ذیادہ دیر تک وکٹ پر کھڑا نہ رہ سکا اور پوری ٹیم پہلی اننگز میں348رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی۔

پاکستان نے کیویز پر 74رنز کی برتری حاصل کی۔کپتان سرفراز احمد نے 25، بابر اعظم14،بلال آصف 11،یاسر شاہ اور حسن علی بغیر کوئی رنز بنائے آؤٹ ہوئے ۔نیوزی کی جانب سے ولیم سمور نے4، اعجاز پٹیل اور ٹرینٹ بولڈ 2، 2 جبکہ ٹم ساؤتھی نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔گزشتہ روز قومی ٹیم نے 3 وکٹوں کے نقصان پر 139 رنز بنائے تھے، حارث سہیل 34، امام الحق 9اور محمد حفیظ بغیر کوئی رنز بنائے آٹ ہوئے۔74رنز خسارے میں جانے کے بعد نیوزی لینڈ کی جانب سے

دوسری اننگز کا آغاز جے راول اور ٹائم لیتھم نے کیا۔چوتھے اوور میں نوجوان باؤلر شاہین شاہ آفریدی کی گیند پر جے راول بغیر کوئی رنز بنائے ایل بی ڈبلیو آؤٹ ہوئے۔نیوزی لینڈ کی دوسری وکٹ 24رنز کے مجموعی سکور پر گری جب لیتھم یاسر شاہ کی گیند پر حارث سہیل کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوئے۔تیسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک نیوزی لینڈ نے2وکٹوں کے نقصان پر 26رنز بنا لئے ہیں ،نیوزی لینڈ کو پاکستان کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کیلئے مزید48رنز درکار ہیں اور اسکی8وکٹیں ابھی باقی ہیں جبکہ کپتان کین ولیمسن 14اور ولیم سمور ایک رنز بنا کر وکٹ پر موجود ہیں۔پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں شاہین شاہ آفریدی اور یاسر شاہ نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…