اتوار‬‮ ، 26 اپریل‬‮ 2026 

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 دسمبر سے ہوگا

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2018 |

سڈنی (این این آئی)آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز 6 دسمبر سے ہوگا۔ بھارتی ٹیم چار ٹیسٹ میچز کے علاوہ تین ایک روزہ بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز بھی کھیلے گی۔ ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان چار ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 6 سے 10 دسمبر تک ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا، دوسرا ٹیسٹ میچ14 سے 18 دسمبر تک پرتھ کے مقام پر کھیلا جائیگا۔

تیسرا ٹیسٹ میچ 26 سے 30 دسمبر تک میلبورن میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا چوتھا اور آخری ٹیسٹ میچ 3 سے 7 جنوری 2019ء تک سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 12 جنوری 2019ء کو سڈنی میں کھیلا جائیگا۔ دوسرا ون ڈے میچ 15 جنوری کو ایڈیلیڈ میں کھیلا جائیگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ 18 نومبر کو میلبورن میں کھیلا جائے گا۔ ایک روزہ بین الاقوامی میچوں کی سیریز کے تینوں میچز ڈے اینڈ نائٹ ہونگے۔یاد رہے کہ عالمی چمپئن آسٹریلیا اور بھارت کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی بین الاقوامی میچوں پر مشتمل سیریز 1-1 سے برابری پر ختم ہوگئی تھی۔ میزبان ٹیم کو مہمان ٹیم بھارت نے پہلے میچ میں 4 رنز سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز میں 1-0 کی برتری حاصل کی تھی جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا دوسرا میچ بارش کی نذر ہو گیا۔ تیسرے اور آخری میں کینگروز نے بھارت کو 6 وکٹوں سے شکست دیکر تین میچوں کی سیریز کا اختتام 1-1 سے برابری پر ختم کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



گریٹ گیم (آخری حصہ)


میں اس سوال کی طرف آئوں گا لیکن اس سے قبل ایک حقیقت…

گریٹ گیم(چوتھا حصہ)

لیویونگ زنگ اور اس کا بھائی لیویونگ ہو چین کی…

گریٹ گیم(تیسرا حصہ)

ہم بائبل پڑھیں‘ قرآن مجید اور احادیث کا مطالعہ…

گریٹ گیم(دوسرا حصہ)

حضرت آدم علیہ السلام اورحضرت حواء علیہ السلام…

گریٹ گیم

یہ گیم ہابیل اور قابیل کی لڑائی سے شروع ہوئی تھی‘…

ایران کی سب سے بڑی کام یابی

وہ آرٹسٹ تھی اور اس کا نام مرینا ابراموویک (Marina…

لفظ اضافی ہوتے ہیں

نیویارک کے اطالوی ریستوران میں نوجوان لڑکی نے…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(آخری حصہ)

ایران کا دوسرا کمال سیاحت ہے‘ میں 120 ملک گھوم…

ایرانی لوگ کیسے ہیں(پہلا حصہ)

جون 2025ء تک ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی پہلی تحریک حسین باقری تھے‘ یہ…