پیر‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2025 

سرفراز احمد پر دباؤ،آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے محمد رضوان دبئی طلب

datetime 26  ستمبر‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(سپورٹس ڈیسک)قومی سلیکشن کمیٹی نے کپتان و وکٹ کیپر سرفراز احمد کی موجودگی میں آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے محمد رضوان کو ریزرو وکٹ کیپر کے طور پر ٹیم میں شامل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ایشیا کپ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کے بعد کپتان سرفراز احمد پر دبا بڑھ رہا ہے۔ مسلسل ہونے والی تنقید کے بعد قومی سلیکشن بھی دباو میں نظر آرہی ہے۔چیف سلیکٹر انضمام الحق دبئی پہنچ گئے ہیں اور انہوں نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر سے ٹیم سلیکشن پر مشاورت کی ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف دو ٹیسٹ کی سیریز میں سلیکٹرز نے

سرفرازاحمد کے ساتھ ریزرو وکٹ کیپر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ میں کامران اکمل اور کراچی کے محمد حسن کی غیر معمولی کارکردگی کے باوجود ٹیم میں محمد رضوان کو ریزرو وکٹ کیپر کے طور سرفراز احمد کے ساتھ ٹیم میں شامل کیا جارہا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹیم انتظامیہ کو سلیکشن کمیٹی نے بتایا ہے کہ سرفراز احمد پر سے بوجھ کم کرنے کیلئے رضوان کو ٹیم میں شامل کیا جائے گا کیوں کہ سرفراز احمد ایشیا کپ کے سارے میچ کھیلیں گے۔ اگر وہ تھک جاتے ہیں اور فٹسن کے مسائل کا شکار ہوجاتے ہیں تو ایک اضافی وکٹ کیپر ٹیم کا حصہ ہوگا۔

موضوعات:



کالم



ایک ہی راستہ بچا ہے


جنرل احسان الحق 2003ء میں ڈی جی آئی ایس آئی تھے‘…

دوسرے درویش کا قصہ

دوسرا درویش سیدھا ہوا‘ کمرے میں موجود لوگوں…

اسی طرح

بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…