ڈوپنگ ٹیسٹ : احمد شہزاد غلط بیانی کرکے مشکل میں پڑ گئے

29  اگست‬‮  2018

لاہور (سپورٹس ڈیسک) احمد شہزاد ڈوپنگ ٹیسٹ میں غلط بیانی کر کے مشکل میں پڑ گئے۔احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ3 مئی کو فیصل آباد میں پاکستان کپ ون ڈے ٹورنامنٹ کے دوران لیا گیا تھا، ممنوعہ دوا کا استعمال ثابت ہونے پر پی سی بی نے اینٹی ڈوپنگ قوانین کے تحت انھیں10جولائی کوچارج شیٹ جاری کرتے ہوئے معطل کر دیا تھا، انھوں نیبی سیمپل ٹیسٹ نہیں کرایا۔

اور وکیل بابر اعوان کی خدمات حاصل کر لیں جن کا تعلق حکمران جماعت پی ٹی آئی سے ہے۔ذرائع کے مطابق احمد شہزاد ڈوپ ٹیسٹ میں غلط بیانی کر کے مشکل میں پڑ گئے ہیں، جس وقت ان کا ٹیسٹ کیلیے یورین سیمپل جمع کرانے کا بلوایا آیا تو انھوں نے ایک ساتھی کھلاڑی سے کہا کہ وہ چلا جائے، اس نے جواب دیا کہ بلایا آپ کو ہے تو میں کیوں جاؤں، بعد میں ٹیسٹ سے قبل معمول کے مطابق اوپنر سے فارم بھروایا گیا جس میں انھوں نے لکھا کہ حال ہی میں کوئی دوا استعمال نہیں کی ہے۔مثبت نتیجہ آنے کے بعد بورڈ کے سامنے پیشی میں انھوں نے موقف اختیارکیا کہ سر میں درد اور متلی کی شکایت تھی، اہلیہ نے ایک دوا کھلا دی جو بعد میں مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا سبب بن گئی۔ذرائع کے مطابق اعلی حکام کی خواہش ہے کہ احمد شہزاد کو 6 ماہ پابندی کی سزا دے کر کیریئر جاری رکھنے کا موقع فراہم کر دیا جائے، مگر فارم میں غلط بیانی سے ان کیلیے مسائل بڑھ گئے ہیں، اب اگر بورڈ نے کم سزا سنائی تو واڈا اورآئی سی سی اسے چیلنج کر سکتے ہیں۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…