بدھ‬‮ ، 15 اکتوبر‬‮ 2025 

احمد شہزاد کو ایک اور جھٹکا، فیصلہ سنا دیا گیا

datetime 3  اگست‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) قومی ٹیم میں جگہ نہ بنانے والے ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کو ڈیپارٹمنٹل ٹیم حبیب بینک نے بھی کپتانی سے فارغ کردیا۔دائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے 26 سالہ ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کا ستارہ ان دنوں گردش میں ہے ٗمثبت ڈوب ٹیسٹ آنے کے بعد پی سی بی نے انہیں نا صرف معطل کیا بلکہ دورہ زمبابوے کے لیے جانے والی ٹیم میں بھی شامل نہ کیا۔یہی نہیں قومی ٹیم میں مسلسل کوششوں کے باوجود جگہ نہ بنانے کے بعد

وہ فی الحال قائداعظم ٹرافی میں ان کا نام ممکنہ کھلاڑیوں میں بھی شامل نہیں اور اب انہیں حبیب بینک نے کپتانی سے بھی ہٹا دیا ہے ٗاحمد شہزاد جو پاکستان کی جانب سے ٹیسٹ، ون ڈے اور ٹی 20 میں سینچری بنانے والے واحد بیٹسمین ہیں، ان کا نام پی سی بی کے نئے سینٹرل کنٹریکٹ سے بھی باہر کر دیا گیا ہے ٗیاد رہے کہ احمد شہزاد نے ڈوپ ٹیسٹ کی وضاحت پر قانونی مشاورت سے اپنا جواب کرکٹ بورڈ کو بھجوا دیا ہے۔احمد شہزاد 13 ٹیسٹ، 81 ون ڈے اور 57 ٹی ٹوئنٹی میچز میں گرین شرٹس کی نمائندگی کرچکے ہیں ٗ انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں اب تک 3 سنچریاں ارو 4 نصف سنچریاں، ایک روزہ کرکٹ میں 6 سنچریاں اور 14 نصف سنچریاں جب کہ محدود اوور کی طرز کی کرکٹ میں ایک سنچری اور 7 نصف سنچریاں بنا رکھی ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ


لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…