منگل‬‮ ، 27 جنوری‬‮ 2026 

ممنوع اشیاء کا استعمال، قومی کرکٹر احمد شہزاد رنگے ہاتھوں پکڑے گئے، پابندی لگانے کی تیاریاں، تحقیقات شروع

datetime 20  جون‬‮  2018 |

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے اوپننگ بلے باز احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آ گیا ہے جس کی وجہ سے انہیں تین ماہ یا اس سے زائد پابندی کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، ایک نجی ٹی وی چینل کی رپورٹ کے مطابق قومی کرکٹر احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ مثبت آگیا ہے۔ پی سی بی نے اس حوالے سے ایک کمیٹی بنا دی ہے جو اس معاملے کی تحقیقات کرے گی۔ رپورٹ کے مطابق احمد شہزاد کا ڈوپ ٹیسٹ ڈومیسٹک میچ کے دوران لیا گیا تھا، بورڈ تحقیقات کرے گا کہ انہوں نے کون سی ممنوعہ دوا

کب اور کیوں استعمال کی تاہم احمد شہزاد کو بھی مؤقف پیش کرنے کا موقع دیا جائے گا اور اس کے بعد احمد شہزاد کی سزا کے بارے میں فیصلہ کیا جائے گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے قوانین کے تحت پہلی بار مثبت ڈوپ ٹیسٹ آنے پر 3 ماہ یا کم سزا ہوتی ہے اور اگر دوسری بار بھی ڈوپ ٹیسٹ مثبت آتا ہے تو اس جرم پر 3 ماہ سے 2 سال اور تیسری بار تاحیات پابندی عائد کر دی جاتی ہے۔یاد رہے کہ آئی سی سی نے نومبر 2015ء میں پاکستانی لیگ اسپنر یاسر شاہ کو ڈوپنگ پر معطل کر دیا تھا۔

موضوعات:



کالم



قم میں آدھا دن


ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…

تہران میں کیا دیکھا (سوم)

مجھے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

تہران میں کیا دیکھا(دوم)

مجھے2024ء میں تہران میں امام خمینی کا گھر اور ایران…

تہران میں کیا دیکھا

ہمارا گروپ 25 دسمبر 2025ء کو تہران پہنچا‘ اسلام…

چھوٹی چھوٹی نیکیاں اور بڑے معجزے

اسلام آباد کا بائیس سالہ طالب علم طلحہ ظہور…

ونڈر بوائے

یہ بنیادی طور پر تین پاشائوں کی کہانی ہے‘ طلعت…

سہیل آفریدی کا آخری جلسہ

وہ جنرل کے سامنے بیٹھا‘ تھوڑی دیر دائیں بائیں…

ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا

والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…