منگل‬‮ ، 21 جنوری‬‮ 2025 

سعودی عرب میں ڈبلیو ڈبلیو ای پر بڑی پابندی عائد سعودی حکام نے دھماکہ خیز اعلان کر دیا، وجہ کیا بنی؟

datetime 29  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض (این این آئی)سعودی عرب میں اسپورٹس حکام نے ملک میں ورلڈ ریسلنگ کی تقریب کے دوران بڑی اسکرین پر مختصر لباس میں ملبوس خواتین ریسلرز کی تشہیر پر معافی مانگ لی۔میڈیارپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ جدہ میں کنگ عبداللہ اسپورٹس اسٹیڈیم میں ہونے والے ورلڈ ریسلنگ ایونٹ میں بڑی تعداد میں مقامی خواتین اور بچوں نے شرکت کی تھی۔

تقریب کے دوران ایک اشتہار میں مختصر لباس میں ملبوس خاتون ریسلر کو دکھایا گیا تھا۔امریکی میڈیا کے مطابق مذکورہ اشتہار دیکھنے والے ناظرین کا کہنا تھا ورلڈ ریسلنگ انٹرٹینمنٹ انکارپوریشن کے ’گریٹیسٹ رائل رمبل‘ کی متنازع تصاویر سامنے آتے ہی اشتہار کو کچھ دیر کیلئے بند کردیا گیا تھا۔سعودی جنرل اسپورٹس اتھارٹی نے آن لائن بیان جاری کرتے ہوئے اس واقعے پر معذرت کی۔انہوں نے کہاکہ اس ویڈیو میں مختصر لباس میں ملبوس خواتین کے ’نازیبا‘ مناظر شامل تھے۔انہوں نے کہا کہ ہم کبھی ایسے مقابلے نہیں دکھائیں گے جس میں خواتین ریسلرز بھی موجود ہوں۔واضح رہے کہ جمعہ کو جدہ میں ہونے والے ڈبلیو ڈبلیو ای کی تقریب میں معروف ریسلر جون سینا، ٹرپل ایچ سمیت دیگر افراد نے شرکت کی تھی۔

موضوعات:



کالم



ریکوڈک میں ایک دن


بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…