ہفتہ‬‮ ، 18 اکتوبر‬‮ 2025 

کامن ویلتھ گیمز:قومی ہاکی ٹیم کا مسلسل چوتھا میچ برابری پر ختم

datetime 11  اپریل‬‮  2018
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گولڈکوسٹ(آئی این پی)کامن ویلتھ گیمز مینز ہاکی ایونٹ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان میچ دلچسپ مقابلے کے بعد 1-1 گول سے برابر رہا، گرین شرٹس نے ایونٹ میں اپنے چاروں میچز ڈرا کئے، پاکستان نے اس سے قبل ویلز، بھارت اور انگلینڈ کے خلاف بھی میچز ڈرا کئے تھے۔ آسٹریلیا میں جاری میگا گیمز میں بدھ کو کھیلے گئے گروپ بی کے آخری میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان زبردست مقابلہ دیکھنے کو آیا تاہم دونوں ٹیمیں فیصلہ کن گول سکور کرنے میں ناکام رہیں۔

اسطرح مقابلہ 1-1 گول سے برابری پر ختم ہوا، پہلے ہاف کے نویں منٹ میں پاکستان کے شفقت محمود نے شاندار فیلڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے اختتام تک برقرار رہی، دوسرے ہاف کے 39ویں منٹ میں ملائیشین کھلاڑی رمضان نے فیلڈ گول کر کے مقابلہ 1-1 گول سے برابر کر دیا، دونوں ٹیموں نے فیصلہ کن گول سکور کرنے کیلئے سرتوڑ کوشش کی تاہم کوئی بھی ٹیم کامیاب نہ ہو سکی اور دونوں کے درمیان مقابلہ 1-1 گول سے برابر رہا۔واضح رہے کہ اس سے قبل قومی ہاکی ٹیم ویلز،بھارت ،آسٹریلیا کیخلاف میچ برابری پر ختم ہوا تھا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



افغانستان


لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…