مقبوضہ کشمیر میں مظالم سے متعلق شاہد آفریدی کے بیان پر ویرات کوہلی کے ردعمل نے بھارتیوں کو پریشان کر ڈالا، پاکستانی خوش، حیرت انگیز صورتحال

4  اپریل‬‮  2018

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) پاکستان کے معروف کرکٹر شاہد آفریدی المعروف لالہ کے مقبوضہ کشمیر میں مظالم پر بیان کی حمایت میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی بھی سامنے آ گئے ہیں۔ واضح رہے کہ قومی ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی نے بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں فوجی بربریت اور 17 کشمیری نوجوانوں کی ہلاکت پر اقوام متحدہ سے فوری طور پر ایکشن لینے کا مطالبہ کیا لیکن پاکستانی اسٹار کے اس بیان نے بھارت عوام کو مشتعل کردیا ہے۔

بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں قابض بھارتی فوج نے اتوار کو فائرنگ کر کے 17 کشمیری نوجوانوں کو ہلاک کردیا تھا جس کے بعد مقبوضہ وادی میں دوسرے روز بھی ہڑتال جاری رہی جبکہ مختلف حصوں میں کرفیو بھی نافذ کردیا گیا۔اس بربریت پر دنیا بھر کے مسلمانوں نے بھرپور احتجاج کیا جس کے بعد قومی ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی بھی خاموش نہ رہ سکے اور انہوں نے اقوام متحدہ سمیت عالمی اداروں سے واقعے کا نوٹس لینے کا مطالبہ کیا۔شاہد آفریدی نے اپنی ٹوئٹ میں کہا کہ ‘مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی پریشان کن اور ہولناک ہے۔ آزادی اور حق خود ارادیت کے لیے آواز اٹھانے پر معصوموں کو بے دردی سے قتل کیا جارہا ہے۔حیرت ہے کہ اقوام متحدہ اور دیگر عالمی ادارے کہاں ہیں اور وہ اس خون خرابے کو روکنے کے لیے کوئی کردار ادا کیوں نہیں کررہے؟۔اس ٹوئٹ کے فوراً بعد شاہد آفریدی کیخلاف بھارتی میڈیا نے مہم چلاتے ہوئے انہیں برا بھلا کہنا شروع کردیا اور سابق بھارتی اوپنر گرتم گمبھیر بھی اس مہم کا حصہ بن گئے ہیں۔بھارتی کرکٹر گوتم گمبھیرنے ٹوئٹر پر شاہدآفریدی پر طنز کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ آفریدی یو این کو ڈھونڈ رہے ہیں اور آفریدی کی ڈکشنری میں یو این انڈر نائنٹین ہے جوکہ انکی عمر کی بھی حد ہے۔ میڈیا پرسکون رہے،آفریدی نو بال پر وکٹ کا جشن منارہے ہیں۔شاہد آفریدی کی ٹوئٹ سے قبل عظیم پاکستانی کپتان اور تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے بھی ٹوئٹر پر بھارت کے زیر انتظام کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کیخلاف آواز اٹھائی تھی۔

شاہد آفریدی نے اسپورٹس مین اسپرٹ کا درس دینے والوں کے لیے ایک اور ٹوئٹ کرتے ہوئے اپنی وہ تصویر شیئر کی جس میں انہوں نے بھارتی شائق کیساتھ ہندوستانی پرچم تھاما ہوا تھا اور لکھا کہ ہم اپنے معصوم کشمیریوں کے لیے انسانی حقوق کی توقع رکھتے ہیں۔واضح رہے کہ یہ پہلا موقع نہیں کہ شاہد آفریدی اور گوتم گمبھیر آمنے سامنے آئے ہوں بلکہ اس سے قبل بھی کئی مواقعوں پر دونوں کھلاڑیوں کے درمیان تکرار ہو چکی ہے۔2007 میں پاکستان اور بھارت کے درمیان میچ کے دوران باؤلنگ پر موجود شاہد آفریدی کی ہندوستانی بلے باز سے تکرار ہوئی تھی اور دونوں کے درمیان لڑائی کا منظر پوری دنیا نے دیکھا تھا۔

وقت کے ساتھ ہی واقعہ کئی لوگ بھول گئے لیکن کافی عرصے بعد آئی سی سی کے لیے کالم لکھتے ہوئے شاہد آفریدی نے اس واقعے کا ذکر کر کے ایک مرتبہ پھر پرانے واقعے کو تازہ کردیا۔شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عام طور پر پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے مابین دوستانہ رویہ ہوتاہے، لیکن گوتم گھمبیر ایسا نہیں کرتے۔ ایسا کوئی امکان نہیں کہ میں اور گھمبیر کہیں کافی پیتے نظر آئیں۔اس کے بعد گمبھیر نے بھی جوابی بیان دیتے ہوئے کہا تھا کہ آفریدی کا دماغ ان کی عمر کے حساب سے بڑا نہیں ہوا۔شاہد آفرید ی کے اس بیان پر بھارتی میڈیا نے اپنی قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی سے اس حوالے سے رابطہ کیا تو انہوں نے کہا کہ کسی خاص مسئلے پر اپنے خیالات کا اظہار کرنا ہر شخص کا اپنا ذاتی انتخاب ہوتا ہے، جب تک مجھے کسی واقعے کے بارے میں مکمل معلومات نہ حاصل ہوں میں اس پر بات نہیں کروں گا تاہم آپ کا ملک ہمیشہ آپ کا سب سے پہلا انتخاب ہوتا ہے۔

موضوعات:



کالم



میزبان اور مہمان


یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…