جمعہ‬‮ ، 01 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جیسی کرنی ویسی بھرنی !احمد شہزاد کو اپنے کئے کی سزا مل گئی

datetime 6  ‬‮نومبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(آئی این پی ) ٹیسٹ اوپنر احمد شہزاد کی خراب فارم اور مسلسل ناکامی کے بعد انہیں قومی ٹیم سے ڈراپ کرنے کا اصولی فیصلہ کر لیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے خلاف تین ٹی ٹوئینٹی انٹر نیشنل میچز میں احمد شہزاد پاکستان ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔ سلیکشن کمیٹی

نے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کے ساتھ مل کر جو 14 رکنی ٹیم تشکیل دی ہے اس کے مطابق دائیں ہاتھ کے بیٹسمین ٹیم کا حصہ نہیں ہوں گے۔قومی سلیکشن کمیٹی نے کوچ مکی آرتھر کو تجویز دی ہے کہ وہ آل رانڈر عامر یامین اور محمد نواز کو موقع دیں تاکہ ان میں موجود ٹیلنٹ کا اندازہ ہو سکے۔ احمد شہزاد حالیہ میچوں میں بیٹنگ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرنے میں ناکام رہے ہیں جس کی وجہ سے انہیں لاہور میں سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ سے ڈراپ کیا گیا تھا۔احمد شہزاد نے سری لنکا کے خلاف ابوظہبی میں کھیلے جانے والے 2 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 27 اور 22 رنز بنائے تھے جب کہ ون ڈے سیریز میں انہوں نے صفر اور 8 رنز بنائے تھے۔25سالہ احمد شہزاد نے پاکستان کی جانب سے تینوں فارمیٹ میں سنچریاں بنائیں ہیں۔ احمد شہزاد نے لاہور میں کھیلے جانے والے ورلڈ الیون کے خلاف آخری ٹی ٹوئنٹی میچ میں 49 رنز اسکور کئے تھے۔پاکستان کی جانب سے 13 ٹیسٹ 81 ون ڈے انٹر نیشنل اور 53 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ کھیلنے والے احمد شہزاد کو پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے بھی ریلیز کر دیا ہے اور ان کے پاس اس وقت کوئی فرنچائز نہیں ہے تاہم وہ پر امید ہیں کہ 12 نومبر کو لاہور میں ہونے والے ڈرافٹ میں ان کی خدمات کوئی فرنچائز لے گی۔

موضوعات:



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…