جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

بنگلادیش میں میچ کے دوران گیند لگنے سے امپائر جاں بحق

datetime 8  اکتوبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا،دبئی،بلوم فائونٹین(آئی این پی) بنگلا دیش میں امپائرنگ کرنے والا 17 سالہ لڑکا سینے پر گیند لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔بنگلا دیش میں کرکٹ میچ کے دوران امپائرنگ کرنے والا 17 سالہ لڑکا سینے پر گیند لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔ مقامی پولیس چیف انعام الحق نے بتایا کہ کچھ لڑکے میدان میں کرکٹ کھیل رہے تھے، میچ میں رفیق الاسلام امپائرنگ کے فرائض انجام دے رہے تھے، اچانک گیند ان کے سینے پر لگی اور وہ وہیں پر گرگئے۔

پولیس چیف نے کہا کہ واقعے کے بعد انہیں فوری طور پر اسپتال لے جایا گیا مگر ڈاکٹروں نے جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی۔دریں اثنا قومی ٹیم کے کپتان سرفراز احمد قیادت کا دبا لینے لگے۔سری لنکن اننگز میں پاکستانی بولرز پہلی وکٹ کے متلاشی تھے، کوشل سلوا نے محمد عباس کی گیند پر اسٹروک کھیلا اور سنگل کیلیے دوڑ پڑے، گیند شارٹ کورمیں شان مسعود کی طرف گئی تو وہ ذرا غافل نظر آئے، تھرو بھی تاخیر سے ہوئی تو سرفراز احمد نے شدید غصے کا اظہار کیا، شان مسعود کے چہرے سے شرمندگی ٹپکتی نظر آئی۔علاوہ ازیں جنوبی افریقہ کے ا سٹار بیٹسمین ہاشم آملہ نے بنگلہ دیش کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ میں اپنے کیریئر کی 28ویں سنچری مکمل کی ہے۔بلوم فاونٹین میں کھیلے جارہے2ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے دوسرے میچ کے دوسرے دن ہاشم آملہ 17 چوکوں کی مدد سے 132 رنز بنا کر آوٹ ہوئے۔ہاشم آملہ کے ٹیسٹ کیریئر کی یہ 28ویں سنچری ہے۔ بنگلہ دیش کے خلاف کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میچ میں بھی انھوں نے سنچری سکور کی تھی جبکہ اس سال یہ ان کی یہ تیسری سنچری ہے۔ اس سنچری کے ساتھ ہی وہ ٹیسٹ کرکٹ کی تاریخ میں سب سے زیادہ سنچریاں اسکور کرنے کی فہرست میں15ویں نمبر پر آگئے ہیں۔ خیال رہے کہ

اس فہرست میں سچن ٹنڈولکر 51، یاک کیلس 45 اور رکی پونٹنگ 41 سنچریوں کے ساتھ سرفہرست ہیں۔ ہاشم آملہ 2017 میں سب سے زیادہ سکور کرنے والے بیٹسمینوں کی فہرست میں دوسرے نمبر پر ہیں۔ اس سال وہ 900 سے زائد رنز سکور کر چکے ہیں جبکہ ان کے ساتھی کھلاڑی ڈین ایلگر اس سال اب تک 1000 سے زیادہ رنز بنا کر سرفہرست ہیں۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…