ابوظہبی(آئی این پی) ابوظہبی ٹیسٹ کے آخری روز کوشل مینڈس کی ریویو کیلیے ڈریسنگ روم سے مشاورت پاکستان ٹیم کو ایک آنکھ نہیں بھائی،کھیل کے آغاز میں ہی محمد عباس نے کوشل مینڈس کو 18 پر ایل بی ڈبلیو کیا تو امپائر نے انگلی فضا میں بلند کردی۔کریز پر موجود سری لنکن کرکٹرز نے ڈریسنگ روم سے اشارہ ملنے پر ریویو کا فیصلہ کیا تو پاکستانی کھلاڑیوں نے احتجاج
کیا،مگر تھرڈ امپائر نے فیصلہ برقرار رکھا اور کوشل مینڈس کو پویلین واپس جانا پڑا۔ اس لیے معاملے نے طول نہیں پکڑا۔ بعد ازاں میچ ختم ہونے کے بعد پریس کانفرنس میں ہیڈ کوچ مکی آرتھر نے کہا کہ کھیل کو حقیقی اسپرٹ کے ساتھ ہونا چاہیے،قواعد کی پابندی ہر ٹیم کا فرض ہے لیکن چونکہ سری لنکا کو اس ریویو کا کوئی فائدہ نہیں ہوااس لیے بات بڑھانے کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔