کلب کے باہر جھگڑا انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس کو مہنگا پڑ گیا

28  ستمبر‬‮  2017

لندن(این این آئی)انگلینڈ کرکٹ بورڈ نے کہاہے کہ انگلش آل راؤنڈر بین اسٹوکس تاحکم ثانی بین الاقوامی کرکٹ میں سلیکشن کے لیے زیر غور نہیں آئیں گے۔آل راؤنڈر کو ویسٹ انڈیز کے خلاف تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد برسٹل میں پیش آنے والے ایک واقعے کی وجہ سے گرفتار کرلیا گیا تھا۔بورڈ کے اعلامیے کے مطابق بین اسٹوک کے ساتھی کھلاڑی ایلکس ہیلز کو بھی تاحکم ثانی ٹیم میں منتخب نہیں کیا جائے گا۔بین اسٹوک کو تیسرے ایک روزہ میچ کے بعد جھگڑا کرنے پر پولیس نے گرفتار کیا

اور رات حوالات میں گزارنے کے بعد انہیں بغیر کسی الزام کے چھوڑ دیا گیا۔مذکورہ واقعہ اتوار کو ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان کھیلے گئے تیسرے میچ کے بعد پیش آیا تاہم یہ پہلا موقع نہیں ہے 2012 میں بھی انہیں دیر تک باہر رہنے پر گرفتار کیا گیا اور پولیس کی جانب سے وارننگ بھی ملی جب کہ 2013 میں دیر تک شراب نوشی کی وجہ سے انہیں انگلینڈ لائنز کے دورے سے واپس گھر بھیج دیا گیا۔2014 بین اسٹوک نے غصے میں تالے پر مکا مار کر اپنا ہاتھ بھی توڑ دیا تھا جس کی وجہ سے وہ ورلڈ ٹی 20 سے دستبردار ہو گئے تھے۔

موضوعات:



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…