جمعہ‬‮ ، 04 اکتوبر‬‮ 2024 

سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز ، حتمی کھلاڑیوں کا اعلان ،یاسر شاہ ، اظہر علی کافیصلہ ہوگیا،سلمان بٹ کے بارے میں بھی بڑی خبرسنادی گئی‎

datetime 23  ستمبر‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)سری لنکا کے خلاف قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیا، یاسر شاہ ٹیم میں شامل۔ تفصیلات کے مطابق سری لنکا کے خلاف قومی کرکٹ سکواڈ کا اعلان کر دیا گیاجبکہ یاسر شاہ اظہر علی بھی ٹیم میں شامل کر لئے گئے ہیں جبکہ ٹیم کے کھلاڑیوں میں سرفراز احمد کپتان، شان مسعود، سمیع اسلم، اظہر علی ، اسد شفیق ، بابر اعظم، عثمان صلاح الدین ،

حارث سہیل، محمد عامر، وہاب ریاض، محمد عباس، بلال آصف، یاسر شاہ، محمد اصغر، حسن علی ، امیر حمزہ شامل ہیں جبکہ احمد شہزاداور محمد رضوان ڈراپ کر دئیےگئے ہیں۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے پاکستان کے چیف سلیکٹرانضمام الحق نے سری لنکا کے خلاف ٹیسٹ سیریز کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا ہے۔ ٹیم کا اعلان کرتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ٹمپریچر اور حالات بائولر کیلئے بہت سخت ہوتے ہیں اور وہاں آئوٹ کرنا مشکل ہوتا ہے اسی لئے سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ تشکیل دیتے ہوئے اس بات کا خیال رکھا گیا ہے کہ اگر 5فاسٹ بائولر رکھے گئے ہیں تو ان کے ساتھ تین سپنرز کو بھی موقع دیا گیا ہے۔ انضمام الحق کا کہنا تھا کہ سخت گرمی کی وجہ سے فاسٹ کے ساتھ سپن کمبینیشن بائولنگ کے شعبے کو مضبوط رکھے گا۔ یاسر شاہ کی سری لنکا کے خلاف قومی ٹیسٹ سکواڈ میں شمولیت کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ یاسر شاہ کا کل ہم نے ٹیسٹ لینا تھا مگر کل ان کا ٹیسٹ نہیں لیا جا سکا جس کی وجہ قاف میں تکلیف تھی اور یہ تکلیف قاف میں تنائو کی وجہ سے تھی۔ آج صبح ان کا جب فزیکل ٹیسٹ لیا گیا تو وہ 17.5نکلا جو کہ ایک عمدہ نتیجہ تھا جس کے بعد ان کو سکواڈ کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔ آج آخری دن تھا اور ان کی

وجہ سے ٹیم نے حالانکہ کل رات روانہ ہونا تھا وہ آج ان کے فٹنس ٹیسٹ میں کلیئر ہونے کے بعد روانہ ہو رہی ہے۔اظہر علی کے حوالے سے انضمام الحق نے بتایا کہ ان کو گھٹنے کی پرابلم تھی جس پر ڈاکٹر نے انہیں انجکشن لگا کر کھیلنے کی اجازت دیدی ہے جس کے بعد انہوں نے گھٹنے کی تکلیف کے انجکشن لگائے ہیں اور وہ مکمل طور پر اب فٹ ہیں۔ شان مسعود کے حوالے

سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ شان مسعود کو ویسٹ انڈیز کے خلاف موقع دیا گیا اور انہوں نے ایک میچ کھیلا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے ذاتی خیال میں جو بھی کھلاڑی سکواڈ کیلئے سلیکٹ ہو اسے بھرپور موقع دیا جانا چاہئے ، یہ نہیں کہ ایک میچ میں اگر بری کارکردگی دکھائی تو اسے نکال باہر کیا جائے بلکہ اس کو ایک آدھ موقع اور ملنا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کوآزمانے اور موقع دینے کیلئے ہوم گرائونڈ سے بہتر کوئی اور جگہ نہیں اور میری بھی یہی کوشش ہوتی ہے کہ نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی کنڈیشن میں موقع دوں بجائے اس کے کہ ان کو ملک سے باہر کھیلی جانے والی سیریز یا میچ میں موقع دوں اور اگر ہمارے پاس یہ موقع ہے کہ ہم اپنی کنڈیشن اور ہوم گرائونڈز پر نوجوان کھلاڑی کو موقع دیں

تو ہمیں اس کو موقع دینا چاہئے۔ عثمان صلاح الدین اور حارث سہیل کے حوالے سے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انن کا کہنا تھا کہ عثمان صلاح الدین نے مڈل آرڈر میں سب سے اچھی پرفارمنس دکھائی جس کی وجہ سے انہیں سلیکٹ کیا گیا جبکہ حارث سہیل 2015میں مین پلیئر کے طور پر ابھر کر سامنے آیا مگر انجری کے باعث اسے موقع نہ مل سکا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ یہ کوئی

حتمی ٹیم نہیں یا یہ کھلاڑی کوئی حتمی کھلاڑی نہیں کہ بس یہی کھیلیں گے اگر کوئی اور اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتا ہے تو ہم اس کو بھی موقع دیں گے، سینئر کھلاڑیوں کی جگہ اچھے کھلاڑیوں نے ہی پر کرنی ہوتی ہے اور جو اچھا پرفارم کرے گا وہ جگہ بنا لے گا۔سلمان بٹ کے حوالے سے پوچھے گئے ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے چیف سلیکٹر انضمام الحق نے صحافی

کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ ساری بات آپ کو معلوم ہے لیکن ابھی سلمان کا فٹنس لیول اور اس کی پرفارمنس اچھی تھی اور ہم نے سوچ رکھا ہے کہ اگر اس کو ہم قومی سکواڈ میں شامل نہیں بھی کر سکتے تو اسے پاکستان اے ٹیم یا دیگر ٹورز میں بیرون ملک نمائندگی کیلئے بھیجیں۔ سلمان بٹ نے چھ سال آئوٹ رہنے کے باوجود اپنی فٹنس بحال رکھی ، ہم نے انہیں نظر انداز نہیں

کر رکھا بلکہ انہیں موقع دے رہے ہیں جبکہ اس بار ہم نے انہیں تربیتی کیمپ کا بھی حصہ بنایا ہے جس طرح کی انہوں نے پرفارمنس دی ہے اس سے ان کی آئندہ آگے آنے کی راہیں ہموار ہو گئی ہیں۔ پاکستان میں فاسـٹ بائولر کے حوالے سے انضمام الحق کا کہنا تھا کہ ان کی کوشش ہے کہ پاکستان مین 150پلس گیند کروانے والے بائولر آئیں ۔

موضوعات:



کالم



ہماری آنکھیں کب کھلیں گے


یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…

ہرقیمت پر

اگرتلہ بھارت کی پہاڑی ریاست تری پورہ کا دارالحکومت…

خوشحالی کے چھ اصول

وارن بفٹ دنیا کے نامور سرمایہ کار ہیں‘ یہ امریکا…

واسے پور

آپ اگر دو فلمیں دیکھ لیں تو آپ کوپاکستان کے موجودہ…

امیدوں کے جال میں پھنسا عمران خان

ایک پریشان حال شخص کسی بزرگ کے پاس گیا اور اپنی…

حرام خوری کی سزا

تائیوان کی کمپنی گولڈ اپالو نے 1995ء میں پیجر کے…

مولانا یونیورسٹی آف پالیٹکس اینڈ مینجمنٹ

مولانا فضل الرحمن کے پاس اس وقت قومی اسمبلی میں…

ایس آئی ایف سی کے لیےہنی سنگھ کا میسج

ہنی سنگھ انڈیا کے مشہور پنجابی سنگر اور ریپر…

راشد نواز جیسی خلائی مخلوق

آپ اعجاز صاحب کی مثال لیں‘ یہ پیشے کے لحاظ سے…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!(آخری حصہ)

لی کو آن یو اہل ترین اور بہترین لوگ سلیکٹ کرتا…

اگر لی کوآن یو کر سکتا ہے تو!

میرے پاس چند دن قبل سنگا پور سے ایک بزنس مین آئے‘…