جمعرات‬‮ ، 03 جولائی‬‮ 2025 

پاکستان کے مایہ ناز بلے باز عمران نذیر تو آپ کو یاد ہوں گے آج کل وہ کہاں اور کس حال میں ہیں؟

datetime 20  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق جارح مزاج بیٹسمین عمران نذیر کا نام پاکستانی کرکٹ میں اچھے الفاظ میں لکھا جاتا ہے۔ عمران نذیر نے پاکستان کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہوئے عمران نذیر نے کئی بار شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے تاہم تازہ ترین اطلاعات کے مطابق عمران نذیر اب کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں رہے۔ اس حوالے سے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سابق کپتان قومی کرکٹ

ٹیم راشد لطیف نے افسوس ناک انکشاف کیا کہ تین سال قبل ایک میچ کے دوران عمران نذیر کے سر پر گیند لگی تو انہیں ایتھرائیسڈ ہو گیا اور اب وہ بیٹ بھی نہیں پکڑ سکتے، یعنی ان کے ہاتھ کی گرپ ہی نہیں ہوتی۔ اس انجری کے بعد انہوں نے بحالی کیلئے سٹیرائیڈز استعمال کیں تو کافی موٹے ہو گئے اور قدرے بحالی کے باوجود بھی وہ کرکٹ کھیلنے کے قابل نہیں ہیں۔عمران نذیر اب انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے ساتھ وقت گزار رہے ہیں اور انہیں کرکٹ سکھاتے ہیں۔تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دھواں دار بلے بازی سے پہچان بنانے والے سابق قومی کرکٹر عمران نذیر نے اپنے مداحوں بالخصوص ملتانیوں کو خوشخبری سنا دی ہے۔ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا تیسرا ایڈیشن شروع ہونے میں چند ماہ باقی ہیں اور تمام لوگوں کی نظریں اب اس بات پر جمی ہیں کہ کون سا کھلاڑی کس ٹیم کو اپنے چھکوں چوکوں سے رونق بخشے گا۔ایسے میں یہ خبر سامنے آئی کہ ملتان سلطانز نے کرکٹر عمران نذیر کو اپنی ٹیم میں شامل کر لیا ہے تاہم گزشتہ روز ذرائع نے یہ دعویٰ کیا کہ ٹیم ملتان سلطانز کی انتظامیہ نے ایسے کسی بھی معاہدے کی تردید کی ہے جس پر شائقین کافی افسردہ ہوئے۔ لیکن اب عمران نذیر نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مبہم سا پیغام جاری کیا ہے جس سے کم از کم یہی سمجھ آتی ہے کہ وہ واقعی ملتان سلطانز کی ٹیم میں شامل ہو گئے ہیں۔انہوں نے یہ پیغام ملتان سلطانز میں شامل

ہونے کی خبروں کی تردید کے بعد جاری کیا جس سے یہ تاثر ملتا ہے کہ وہ اس بیان کی بھی تردید کر رہے ہیں اور وہ واقعی پی ایس ایل کے تیسرے ایڈیشن میں ملتان سلطانز کی جانب سے ایکشن میں نظر آئیں گے اور شائقین کے دلوں کو گرمائیں گے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…