اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

علیحدگی کے بعد باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے ایسی تصویر سوشل میڈیا پر لگادی کہ جسے دیکھ کر سب کے منہ کھلےکےکھلے رہ گئے

datetime 18  اگست‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان کی اپنی اہلیہ سے علیحدگی کے بعد فریال مخدوم کی جانب سے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دل ٹوٹنے اور اپنے شوہر کو یاد کرنے کا اعتراف، شادی کی انگوٹھی پہنے تصاویر شیئر کر دیں۔ تفصیلات کے مطابق پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان اور ان کی اہلیہ فریال مخدوم میں علیحدگی کے بعد

اب فریال مخدوم نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر پر ایسی تصاویر شیئر کی ہیں جس میں انہوں نے شادی کی انگوٹھی پہن رکھی ہے ۔ اپنے ٹویٹر پیغام میں فریال مخدوم کا کہنا تھا کہ میں وعد ہ کرتی ہوں کہ میں آپ کے تمام کمنٹس اور محبتیں پڑھتی ہوں، میں تم لوگوں کو مس کرتی ہوں ‘ اور ساتھ ہی ٹوٹے دل کی ایک ایموجی شیئرکی لیکن جلد ہی ایک سوشل میڈیا صارف نے نشاندہی کردی کہ فریال مخدوم عامر خان کی طرف سے دھوکہ دہی کے الزامات ، انتھونی جوشوا کیساتھ تعلقات اور علیحدگی کے بعد بھی خاتون تاحال شادی کی انگوٹھی پہنے ہوئے ہیں تاہم ایک صارف نے نشاندہی کی کہ یہ وہی تصویر ہے جو فریال نے گزشتہ سال دسمبر میں شیئرکی تھی ۔یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ فریال نے شادی کی یہ انگوٹھی غیرارادی طورپر شیئرکی یا اس کا مطلب اس وقت کی یاد تھی جب اس کا خاوند اس سے پیا رکرتاتھا۔واضح رہے کہ باکسر عامر خان نے اپنی اہلیہ فریال مخدوم پر باکسر انتھونی جوشوا کے ساتھ تعلقات کا الزام لگا کر علیحدگی کا اعلان کر دیا تھا جبکہ اپنے اعلان کے کچھ ہی گھنٹوں کے بعد دبئی میں ایک کار میں ایک ماڈل کے ساتھ اپنی ویڈیو بھی انہوں نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ پر شیئر کی تھی جس میں وہ انتہائی خوش نظر آرہے تھے۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…