اتوار‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

جونز کی تباہ کن باؤلنگ اور بین اسٹوکس کی شاندار سنچری

datetime 29  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اوول (آن لائن)پہلا میچ کھیلنے والے رولینڈ جونز کی تباہ کن بالنگ اور بین اسٹوکس کی سنچری کی بدولت انگلینڈ نے جنوبی افریقہ کے خلاف تیسرے ٹیسٹ میچ میں پوزیشن مضبوط کر لی ہے۔اوول میں کھیلے جا رہے میچ کے دوسرے دن انگلینڈ نے 171 رنز چار کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز دوبارہ شروع کی تو اسے بین اسٹوکس اور ایلسٹر کک وکٹ پر موجود تھے۔دن کے آغاز میں ہی انگلینڈ کو اس وقت کامیابی ملی جب 183 کے اسکور پر سابق کپتان کک 88 رنز بنانے کے بعد ایل بی ڈبلیو قرار پائے۔

اس کے بعد بیئراسٹو آل رانڈر بین اسٹوکس کا ساتھ نبھانے وکٹ پر آئے اور چھٹی وکٹ کیلئے 75 رنز جوڑ کر اپنی ٹیم کی پوزیشن کو مستحکم کر دیا، بیئراسٹو وکٹ پر بالکل سیٹ نظر آ رہے تھے لیکن 36 رنز کی اننگز کھیلنے کے بعد وہ پویلین لوٹ گئے۔معین علی کا وکٹ پر قیام مختصر رہا اور وہ 16 رنز بنانے کے بعد پویلین لوٹ گئے جبکہ رولینڈ جونز نے ڈیبیو اننگز میں 25 رنز اپنے نام کیے۔بین اسٹوکس نے عمدہ بیٹنگ جاری رکھتے ہوئے شاندار سنچری اسکور کی اور وہ 112 رنز کی اننگز کھیل کر آٹ ہونے والے آخری بلے باز تھے جس کے ساتھ ہی انگلش اننگز 353 رنز پر تمام ہوئی۔جنوبی افریقہ کی جانب سے مورنے مورکل اور کگیسو ربادا نے تین، تین جبکہ ورنن فلینڈر نے دو وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں جنوبی افریقہ کی پہلی اننگز کا آغاز تباہ کن تھا اور تباہی کے ذمے دار کوئی اور نہیں بلکہ پہلا میچ کھیلے والے رولینڈ جونز تھے۔جنوبی افریقی اوپنرز نے انگلش بالرز کے ابتدائی اوورز بغیر کسی نقصان کے گزار یے جس کے بعد جو روٹ نئے بالر رولینڈ کو بالنگ کیلئے لے کر آئے جنہوں نے اپنا انتخاب درست چابت کرتے ہوئے دوسرے ہی اوول میں ڈین ایلگر کو وکٹ کیپر کے ہاتھوں کیچ کرا دیا، بلے باز نے ریویو کا استعمال کیا لیکن یہ بھی انہوں نے بچانے کیلئے ناکافی ثابت ہوا۔نووارد بالرز نے اسی پر بس نہ کیا بلکہ ہینو کہون، ہاشم آملا اور پھر کوئنٹن ڈی کوک کو یکے بعد دیگرے پویلین رخصت کر کے جنوبی افریقی بیٹنگ کی کمر توڑ دی۔

دوسرے اینڈ سے روٹ اپنے سب سے تجربہ کار بالر اور انگلینڈ کی جانب سے سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے جیمز اینڈرسن کو بالنگ کیلئے لائے جنہوں نے فاف ڈیو پلیسی اور کرس مورس کو رخصت کر کے انگلینڈ کو چھٹی کامیابی دلائی۔جب بین اسٹوکس نے کیشپ مہاراج کو آٹ کیا تو مہمان ٹیم 61 رنز پر سات وکٹیں گنوا کر شدید مشکلات سے دوچار تھی۔اس موقع پر ٹیمبا باووما کا ساتھ نبھانے کگیسو ربادا آئے اور دونوں نے ٹیم کی سنچری مکمل کراتے ہوئے 53 رنز کی شراکت قائم کی لیکن دن کے اختتام سے قبل اسٹورٹ براڈ نے ربادا کی وکٹیں بکھیر کر جنوبی افریقہ کو آٹھواں نقصان پہنچایا، انہوں نے 30 رنز بنائے۔جب دوسرے دن کا کھیل ختم ہوا تو جنوبی افریقہ نے آٹھ وکٹ کے نقصان پر 126 رنز بنائے تھے اور اسے فالو آن سے بچنے کیلئے مزید 28 رنز درکار ہیں۔

موضوعات:



کالم



بس وکٹ نہیں چھوڑنی


ویسٹ انڈیز کے سر گارفیلڈ سوبرز کرکٹ کی چار سو…

23 سال

قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…