جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

عمر اکمل اورمحمد سمیع بڑے تنازعے میں پھنس گئے،کامران اکمل کا شدید ردعمل

datetime 19  جولائی  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں عمراکمل کا نام آنے کے بعد بڑے بھائی کامران اکمل سامنے آگئے۔ منفی خبروں سے اکمل برادران کامیڈیا ٹرائل کرنے سے گریز کیاجائے۔ مجھ سمیت اگرعمراکمل اورعدنان اکمل نے بھی کوئی غلط کام کیا ہے تو چوراہے پر لٹکا دیاجائے۔کامران اکمل کا کہنا تھا کہ جب سے عمراکمل کانام آیا ہے ہماراخاندان سخت مشکل میں ہے والدین بھی پریشان ہیں کوئی غلط کرنے کا تصور بھی نہیں کرسکتے اگر کسی کے پاس ہمارے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لائیں۔

واضح رہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں برطانوی کرائم ایجنسی کے نمائندے اینڈریو افگریو سے جرح کے دوران دو مزید کرکٹرز کے نام سامنے آئے تھے جن میں عمراکمل اور محمد سمیع کا نام لیا جارہا تھا۔دوسری جانب پی سی بی کے قانونی مشیر سلمان نصیر سے اس بارے میں سوال پوچھا گیا تو انہوں نے نوکمنٹ کہہ کر سوال ٹال دیا۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی کرائم ایجنسی کے نمائندے نے جو کچھ کہا وہ کسی کو معلوم نہیں ٹربیونل نے پی سی بی کو بھی بغیر شواہد بات کرنے سے منع کررکھاہے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…