جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

’’ٹیسٹ ٹیم کی قیادت‘‘ سرفراز احمد نے بڑا اعلان کر دیا

datetime 7  جولائی  2017 |

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نئے کپتان سرفراز احمد نے کہا ہے کہ ٹیسٹ ٹیم کی قیادت ون ڈے اور ٹی20 سے بہت مختلف ہے اور مصباح الحق کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کرانا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔مصباح الحق نے کافی عرصے تک بہترین کارکردگی دکھائی اور ایک ٹیم تیار کی جو انتہائی متوازن تھی اور اس نے بے شمار کامیابیاں حاصل کیں۔

ایک انٹر ویو میں سرفراز نے کہا کہ یہاں سے مصباح الحق کے نقش قدم پر چلنا کسی چیلنج سے کم نہیں ہو گا۔ ٹیسٹ میچز کسی بھی طور آسان نہیں ہوتے۔ آپ کو انتہائی صبر سے کام لینا ہوتا ہے اور میں محدود اوورز کی کرکٹ کی طرح ٹیسٹ کرکٹ میں بھی اپنی پوری کوشش کرتے ہوئے ٹیم کو کامیابیوں سے ہمکنار کرانے کی کوشش کروں گا۔یونس اور مصباح الحق کی رخصتی کے ساتھ قومی ٹیم کو ناصرف ان دونوں تجربہ کار کھلاڑیوں کے متبادل تلاش کرنے کے کڑے امتحان سے گزرنا ہو گا بلکہ اس کے ساتھ ساتھ ٹیم کیلئے متوازن کمبی نیشن بھی ڈھونڈنا ہو گا۔ٹیسٹ کپتان نے اس بات کا ادراک کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ ہماری ٹیم دیکھیں تو اس وقت گیارہ کھلاڑیوں میں صرف پانچ کھلاڑیوں کی جگہ پکی ہے جس میں اظہر علی، اسد شفیق، میں، یاسر شاہ اور عامر شامل ہیں۔ مڈل آرڈر میں ہمارے پاس مصباح اور اظہر تھے اور ہمیں یقین تھا کہ ہم جس بھی پوزیشن میں کیوں نہ ہوں، یہ دونوں کھلاڑی ہمیں اس سے نکال لیں گے۔اگر ہم پہلے بیٹنگ کرتے تھے تو ہمیں معلوم تھا کہ ہم 400 رنز بنا سکتے ہیں جس سے ہم مطمئن محسوس کرتے تھے۔ اب ہمارے پاس بابر اعظم جیسے کھلاڑی آ رہے ہیں۔ اسد شفیق ٹیسٹ میچوں میں اب ایک نمبر اوپر آئیں گے۔ یہ لڑکے ایسے ہیں کہ جن کی بدولت میں یہ کہہ سکتا ہوں کہ یہ ہمیں مصباح اور یونس کی طرح اچھے مقام تک لے جائیں گے۔

سرفراز کا بحیثیت ٹیسٹ کپتان پہلا امتحان رواں سال اکتوبر نومبر میں سری لنکا کے خلاف سیریز ہو گی لیکن ان کی اصل آزمائش آئندہ انگلینڈ میں ہونے والی دو میچوں کی سیریز ہو گی۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…