پیر‬‮ ، 03 اگست‬‮ 2026 

انٹرنیشنل بیڈمنٹن؛ پاکستان بھارت کو ہرا کر ڈبلز چیمپئن بن گیا

datetime 6  جولائی  2017 |

کھٹمنڈو( آن لائن ) کرکٹ کے بعد بیڈمنٹن میں بھی پاکستانی کھلاڑیوں نے روایتی حریف بھارت کو زیر کرکے انٹرنیشنل بیڈمنٹن چیمپئن شپ کا ڈبلز ٹائٹل اپنے نام کرلیا۔قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کے بعد بیڈمنٹن پلیئرز نے بھی بھارتی کھلاڑیوں کا غرور خاک میں ملا دیا ہے، نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں منعقدہ انا پورنا انٹرنیشنل بیڈمنٹن شپ کا مینز ڈبلز کا فائنل پاکستان کے عرفان سعید اور عظیم سرور اور بھارت کے انجان

بوراگھونیا اور رانجان بوراگھونیا سے ہوا۔پاکستانی کھلاڑیوں نے غیرمعمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف پلیئرز کو یکطرفہ مقابلے میں 16۔21 اور 15۔21سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کیا۔ چیمپئن شپ کے سنگلز مقابلوں میں پاکستان کے مراد علی نے کامیابی حاصل کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا، عظیم سرور نے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی ہے۔

کھیل کی دنیا سے مزید خبریں پڑھیں

ہائی پرفارمنس کیمپ میں قومی ٹیم کیلیے نوجوان ٹیلنٹ تلاش کیا جا رہا ہے، مشتاق احمد

لاہور( آن لائن ) نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ مشتاق احمد نے کہا ہے کہ ہائی پرفارمنس کیمپ میں قومی ٹیم کیلیے نوجوان ٹیلنٹ تلاش کیا جا رہا ہے، کھلاڑیوں کی فٹنس کو جانچا جا رہا ہے اور اس پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مشتاق احمد نے کہا کہ کیمپ سے ایسے لڑکے ڈھونڈیں گے جو لمبے عرصہ تک ملک کے لیے کھیل سکیں، ایسے پلیئرز نہیں چاہئیں جو ایک سنچری کے بعد باقی میچز میں پرفارم نہ کرے، نئے لڑکے اس لیے بھی تیار کر رہے ہیں کہ اگر کوئی پرانا ان فٹ ہو تو اس کی جگہ اچھا کھلاڑی آئے جب کہ کیمپ سے کھلاڑیوں کی ذہنی مضبوطی کا بھی پتہ چلے گا۔مشتاق احمد نے کہا کہ پاکستان کی ٹیم اس وقت مضبوط ٹیموں میں شمار ہو رہی ہے جب کہ ٹیم کو معیاری بیک اپ فراہم کرنے کیلیے پلیئرز تیار کر رہے ہیں۔

میسی مزید 4 برس تک ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کی نمائندگی کریں گے

بارسلونا( آن لائن ) ارجنٹائن سے تعلق رکھنے والے فٹبال اسٹار لیونل میسی مزید 4 برس تک ہسپانوی فٹبال کلب بارسلونا کی نمائندگی کریں گے اور اس سلسلے میں کلب اور فٹبالر کے درمیان معاہدہ بھی طے پاگیا ہے۔ اسپین کے فٹبال کلب بارسلونا نے اس بات کا اعلان کیا ہے کہ اس کا لیونل میسی کے ساتھ 30 جون 2021 تک کا معاہدہ طے پاگیا ہے اور فٹبال اسٹار اس عرصے کے دوران کسی اور فٹبال کلب کی نمائندگی نہیں کریں گے۔ کلب کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ لیونل میسی جیسے ہی پری سیزن ٹریننگ کے لیے ٹیم کو جوائن کریں گے ان سے معاہدے پر دستخط لے لیے جائیں گے۔لیونل میسی کے بارسلونا کے ساتھ ہونے والے معاہدے کی مالیت کتنی ہے اس حوالے سے کلب نے کوئی تفصیل جاری نہیں کی البتہ ہسپانوی میڈیا کے مطابق معاہدے میں یہ شق شامل کی گئی ہے کہ مقررہ وقت سے قبل کنٹریکٹ توڑنے پر 34 کروڑ ڈالر ادا کرنے ہوں گے۔ برطانوی اخبار انڈیپنڈنٹ نے اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ بارسلونا نئے معاہدے کے تحت میسی کو ایک ہفتے کے 5 لاکھ پاؤنڈز ادا کرے گا۔ میسی کا بارسلونا کے ساتھ موجودہ معاہدہ جون 2018 میں ختم ہوگا تاہم اب نئے معاہدے کا مطلب یہ ہے کہ وہ 34 برس کی عمر تک بارسلونا کی ہی نمائندگی کریں گے۔یاد رہے کہ حال ہی میں اپنی بچپن کی دوست کے ساتھ شادی کے بندھن میں بندھنے والے لیونل میسی 13 برس کی عمر میں بارسلونا کا حصہ بنے تھے،اْس وقت وہ کلب کے یوتھ ٹریننگ سینٹر میں ٹریننگ کرتے تھیاور تب سے اب تک وہ اسی کلب کی جانب سے گراؤنڈ میں اترتے ہیں۔ میسی نے بارسلونا کی جانب سے اپنا پہلا میچ 17 برس کی عمر میں کھیلا تھا اور کلب کے لیے پہلا گول الباسیٹ کلب کے خلاف کیا تھا۔اب تک لیونل میسی بارسلونا کی نمائندگی کرتے ہوئے 583 میچز میں 507 گولز کرچکے ہیں اور وہ کلب کی تاریخ میں سب سے زیادہ گولز کرنے کا اعزاز رکھتے ہیں جب کہ انٹرنیشنل فٹبال میں بھی انہیں دنیا کے بہترین کھلاڑیوں میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔



کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک


میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…

وراثت

بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…