جمعرات‬‮ ، 18 جون‬‮ 2026 

قومی ٹیم کے کھلاڑیوں ،انضمام الحق،مکی آرتھر،4 معاون کوچز ،آفیشلز یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی پربھی انعامات کی بارش،تفصیلات جاری

datetime 4  جولائی  2017 |

اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم محمد نواز شریف نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں اور انتظامیہ کو انعامی رقم کے چیک تقسیم کئے گئے ۔منگل کو آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں روایتی حریف بھارت کو عبرتناک شکست دیکر ٹائٹل اپنے نام کرنے والی قومی کرکٹ ٹیم کے اعزاز میں تقریب وزیر اعظم ہاؤس میں ہوئی۔

وزیر مملکت برائے اطلاعات و نشریات مریم اورنگزیب، وزیر مملکت برائے پانی و بجلی عابد شیر علی اور وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے ٹیم کا پرتپاک استقبال کیا۔ وزیراعظم نواز شریف، خواجہ آصف، اسحاق ڈار اور کابینہ کے دیگر ارکان تقریب میں شریک ہوئے۔ پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان، چیف سلیکٹر انضمام الحق، ایگزیکٹو کمیٹی کے سربراہ نجم سیٹھی، چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد، سابق کرکٹرز اور گورننگ بورڈ کے ارکان بھی موجود تھے۔ کاؤنٹی کرکٹ کیلئے انگلینڈ میں موجود پیسر محمد عامر تقریب میں شریک نہیں ہوئے۔ محمد عامر کا چیک پی سی بی کے مینیجر نے وصول کیا۔ کوچ مکی آرتھر و دیگر غیرملکی کوچز بھی اپنے اپنے ملک میں موجودگی کے سبب تقریب میں شریک نہیں ہوئے اور ان کے چیک بھی پی سی بی عہدے داران نے وصول کیے۔ فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں محمد اظہر علی ٗفخر زمان ٗ محمد بابراعظم ٗشعیب ملک ٗمحمد حفیظ ٗسرفراز احمد ٗشاداب خان ٗسیدّ عماد وسیم ٗمحمد عامر ٗمحمد جنید خان ٗحسن علی ٗ احمد شہزاد، حارث سہیل ٗ رومان ریئس ٗوہاب ریاض اور فہیم اشرف کیلئے ایک ایک کروڑ روپے نقد انعام دیا گیا وزیر اعظم ہاؤس میں تقریب کے دور ان چیف سلیکٹر انضمام الحق (ایک کروڑ روپے) ٗباؤلنگ کوچ اظہر محمود (50 لاکھ روپے)، ٹیم مینجر طلعت علی ملک (25 لاکھ روپے) ، میڈیا منیجر رضا رشید (25 لاکھ روپے)، سوشل میڈیا مینجر عون محمد زیدی (25 لاکھ روپے) ، انچارج ٹوورآپریشنز شاہد اسلم (25 لاکھ روپے) ٗ کرکٹ اینالسٹ محمد طلحہ اعجاز (25 لاکھ روپے) ٗ سیکورٹی منیجر اظہرعارف (25 لاکھ روپے) ٗ ڈائریکٹر میڈیا امجد حسین(10 لاکھ روپے) ٗ جی۔ایم انٹرنیشنل عثمان واہلہ(10 لاکھ روپے) ، سلیکٹر توصیف احمد (10 لاکھ روپے) ، سلیکٹر وجاہت اللہ واسطی(10 لاکھ روپے) اور سلیکٹر وسیم حیدر کو(10 لاکھ روپے) دیئے گئے مکی آرتھراور 4 معاون کوچز کو 50،50لاکھ، دیگر آفیشلز کو 25، 25لاکھ روپے انعام سے نوازا گیا۔ قومی کرکٹ ٹیم کے تمام کھلاڑیوں اور چار سینئر کھلاڑیوں انضمام الحق، یونس خان، مصباح الحق اور شاہد آفریدی کے لیے صدارتی تمغہ برائے حسنِ کارکردگی کا اعلان کیا گیا ۔



کالم



فلم میں بھی ہارنے سے انکار


یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…

نصیب کی مکھی

ٹومی فلیٹ ووڈ (Tommy Fleetwood) دنیا کا مشہور گالفر ہے‘…

8 بجے تک

میرا جم میرے گھر سے پانچ منٹ کی دوری پر ہے‘ میں…

ریو سیکریٹو

دریا کا پانی صاف اور شفاف تھا‘ مایا لوگ یہ پانی…

تلوم اور تلوم سے آگے

ہم کوبا سے واپسی پر تلوم (Talum) رکے‘ یہ مایا تہذیب…

کوبا مایان

کوبا مایان (Coba Mayan) ہماری پہلی منزل تھا‘ کین کون…

کین کون میں چار دن

کین کون میکسیکو کا اہم ترین سیاحتی شہر ہے‘ یہ…

لکڑی کا تختہ

خوش قسمتی اور بدقسمتی میں لکڑی اور لوہے جیسا…

اللہ سے خوش قسمتی مانگو

’’علم کے ساتھ مقدر بھی چاہیے‘ تم خوش قسمتی کی…

’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘

کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…