ہفتہ‬‮ ، 21 مارچ‬‮ 2026 

وسیم اکرم کا ایک اور شاگرد سپر اسٹار بن گیا

datetime 22  مئی‬‮  2017 |

نئی دہلی(آئی این پی) بھارت میں وسیم اکرم کا ایک اور شاگرد سپر اسٹار بن گیا، رائزنگ پونے سپر جائنٹ کے جادیو اناڈکٹ نے اپنی کامیابی کا سہرا پاکستان کے سابق فاسٹ بولرکے سرباندھ دیا۔انڈین پریمیئر لیگ کے سیزن میں رائزنگ پونے سپر جائنٹ کے لیے جادیو اناڈکٹ نے غیرمعمولی پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے مجموعی طور پر 24 وکٹیں لیں۔باؤلر جادیو اناڈکٹ کا کہنا ہے کہ میں نے وسیم اکرم سے گیند کو سوئنگ کرنے کا آرٹ سیکھا،

میں نے ان سے گیندپر مختلف انداز میں گرفت کے طریقے بھی سیکھے جوکہ پہلے میں نہیں جانتا تھا، اگرچہ میں ڈومیسٹک لیول پر طویل فاصلہ طے کرکے اس لیگ میں پہنچا تھا مگر وسیم اکرم نے ہی مجھے بولنگ کا بنیادی سبق سکھایا۔ اس سیزن میں اناڈکٹ کا اکانومی ریٹ بھی7 کے قریب رہا۔ وہ اپنی کامیابی میں فرنچائز کپتان اسٹیون اسمتھ اور سابق قائد مہندرا سنگھ دھونی کے بھی شکرگزار ہیں۔فاسٹ بولرکا کہنا ہے کہ اسمتھ اور دھونی دونوں ہی میری مضبوطی کو اچھی طرح جانتے اور اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیلڈ سیٹ کرتے ہیں، دونوں نے مل کر ٹیم کی قیادت کی ہے، ایک اگر بولرز کو ہدایات دے رہا ہوتا تو دوسرے اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے فیلڈ سیٹ کراتا، اس طرح مجھے صرف اور صرف اپنی توجہ بولنگ پر ہی مرکوز رکھنے میں مدد ملتی۔یادرہے کہ اشوک ڈینڈا کے ناکام ہونے کے بعد  جادیو اناڈکٹ پر انحصار کا فیصلہ کیا جس کا انھوں نے بھی مثبت جواب دیا ۔ اپنی کارکردگی کی بنیاد پر وہ ڈیتھ اوورز میں بھی کپتان اسٹیون اسمتھ کا قابل اعتماد ہتھیار بن گئے، ان کی سلو ڈلیوریز اور آف کٹرز کی صلاحیت نے ان کی افادیت میں کہیں زیادہ اضافہ کیا جبکہ وہ گیند کو دونوں جانب سوئنگ بھی کرسکتے ہیں، اسی وجہ سے وہ پاورپلے اوورز میں تیزی سے وکٹیں لینے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



مذہب کی جنگ(پانچواں حصہ)


برطانیہ نے دوسری جنگ عظیم کے بعد دنیا میں دو خطے…

مذہب کی جنگ(چوتھا حصہ)

یہودیوں اور مسلمانوں کے درمیان اختلاف واقعہ…

مذہب کی جنگ(تیسرا حصہ)

بخت نصر نے 586 قبل مسیح میں یروشلم پر حملہ کر کے…

مذہب کی جنگ(دوسرا حصہ)

بنی اسرائیل نے فلسطین واپسی کے بعد یہودا قبیلے…

مذہب کی جنگ

رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…