منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

عمراکمل کو ٹیم سے نکالنے کی اصل وجہ فٹنس نہیں بلکہ کیا ہے؟رمیز راجہ حقیقت سامنے لے آئے

datetime 22  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور موجودہ کمنٹیٹررمیز راجہ نے کہا ہے کہ عمر اکمل کی فٹنس سے زیادہ ان کے روئیے کا مسئلہ ہے،جب تک کوئی کھلاڑی پاکستان کیلئے کھیلنے کا جذبہ محسوس نہیں کرے گا اور اس پر فخر نہیں کرے گا تو اسے باہر ہی رہنا پڑے گا۔نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے رمیز راجہ نے کہا کہ مسئلہ وزن زیادہ ہونے کا نہیں بلکہ روئیے کا ہے

اور جب تک کوئی کھلاڑی پاکستان کیلئے کھیلنے کا جذبہ محسوس نہیں کرے گا اور اس پر فخر نہیں کرے گا تو اسے باہر ہی رہنا پڑے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرکٹ کا ایک ماحول ہوتا ہے، بنیادی نظم و ضبط ہوتا ہے جس کے تحت کرکٹ کھیلتے ہیں جب نظم و ضبط نہیں ہو گا تو وزن بھی بڑھ جائے گا۔ایک سوال کے جواب میں رمیز راجہ نے کہا کہ یہ نظم و ضبط کے مطابق چلنا اور فٹنس برقرار رکھنا کہنے کی بات نہیں ہوتی بلکہ یہ کھلاڑی کی ذمہ داری اور ڈیوٹی ہوتی ہے لیکن بدقسمتی سے ان کو نظم و ضبط کا بھی مسئلہ ہے اور وزن کا بھی، اور یہ سمجھتے ہیں کہ پوری دنیا میں ان کیساتھ زیادتی ہو رہی ہے،ان کا کہنا تھا کہ ہم یہ سمجھتے رہتے ہیں کہ شائد انہیں صحیح نمبر پر نہیں کھلایا جاتا اس لئے اچھے نتائج نہیں مل رہے لیکن بعد میں پتہ چلتا ہے کہ یہ پاکستان کیلئے کھیلنے پر فخر ہی محسوس نہیں کرتے، تو پھر ان کے ساتھ ایسا ہی ہونا چاہئے۔واضح رہے کہ چیف سیلکٹر انضمام الحق کا کہنا ہے عمر اکمل فٹنس ٹیسٹ میں فیل ہوگئے اس لیے انہیں لندن سے واپس بلایا جارہا ہے ، ان کی جگہ چیمیئنز ٹرافی کے لیے حارث سہیل یا عمر امین کو بھیجا جائے گا۔چیف سیلکٹر نے بتایا کہ عمر اکمل آسٹریلیا ٹور میں بھی فٹ نہیں تھے،انہیں اپنی فٹنس پر توجہ دینا ہوگی۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بائیں ہاتھ سے بیٹنگ کرنے والے حارث سہیل اور عمر امین نے پاکستان کپ میں اچھا پرفارم کیا ہے

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…