جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

ویسٹ انڈیز میں تاریخی فتح پاکستان نے 65 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

datetime 15  مئی‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈومینیکا(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان نے ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز میں شکست دے کر پہلی بار ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز جیت کر تاریخی فتح اپنے نام کر لی ہے ۔اس سے پہلے پاکستان کی ٹیم نےکبھی بھی ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ سیریز نہیں جیتی تھی ۔اسطرح پاکستان نے ویسٹ انڈیز کی سرزمین پر65 سالہ تاریخ میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ سیریز اپنے نام کرلی۔

پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو ڈومینیکا ٹیسٹ میں 101 رنز سے شکست دے کر نہ صرف سیریز 1-2 سے اپنے نام کرلی بلکہ ویسٹ انڈیز کو اسی کی سرزمین پر 65 سال بعد شکست دے کر تاریخ رقم کردی۔ڈومینیکا کے ونڈسر پارک میں کھیلے گئے تیسرے اور آخری ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے میزبان ٹیم کو جیتنے کے لئے 304 رنز کا ہدف دیا جس کے جواب میں ویسٹ انڈیز کی پوری ٹیم 202 رنز پر پویلین لوٹ گئی۔ ہدف کے تعاقب میں میزبان ٹیم کی جانب سے روسٹن چیز نے بھرپور مزاحمت کرتے ہوئے سنچری مکمل کی اور 101 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے جب کہ دیگر کھلاڑیوں میں کوئی خاطرخواہ کارکردگی پیش نہ کرسکا۔ڈومینیکا ٹیسٹ کے پانچویں دن کے کھیل کا آغاز ہوا تو ویسٹ انڈیز نے 7 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ سے اپنی نامکمل اننگز کا آغاز کیا، بریتھ ویٹ 3 رنز کے ساتھ کریز پر موجود تھے لیکن وہ زیادہ دیر کریز پر نہ ٹہھر سکے اور 6 رنز بنانے کے بعد 22 کے مجموعی اسکور پر یاسر شاہ کا شکار بن گئے۔ تیسری وکٹ پر شیمرون ہتمیر اور شائی ہوپ نے محتاط انداز میں کھیلتے ہوئے 25 رنز کی شراکت قائم کی اور ٹیم کا مجموعی اسکور 47 تک پہنچا تو شمرون 25 رنز بنا کر محمد عامر کی گیند پر بولڈ ہوگئے جب کہ شائی ہوپ 17 وشال سنگھ اور شین ڈورچ 2،2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ساتویں وکٹ پر روسٹن چیز اور کپتان جیسن ہولڈر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے 58 رنز کی شراکت قائم کی

اور ٹیم کا مجموعہ 151 تک پہنچا تو ہولڈر 22 رنز بنا کر حسن علی کا شکار بن گئے جس کے بعد نئے آنے والے بلے باز دوندرا بشو3، الزاری جوزیف 5 اور شینن گیبرئیل 4 رنز کے مہمان ثابت ہوئے۔ پاکستان کی جانب سے یاسر شاہ نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کیا اور 5 وکٹیں حاصل کیں جب کہ حسن علی نے 3، محمد عامر اور محمد عباس نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

میچ میں بہترین کارکردگی پیش کرنے پر ویسٹ انڈیز کے روسٹن چیز کو مین آف دی میچ جب کہ 25 وکٹوں کے ساتھ یاسر شاہ کو سیریز کا سب سے بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ پاکستان نے اپنی پہلی اننگز میں اظہرعلی کی سنچری، کپتان مصباح الحق، بابراعظم اور سرفراز احمد کی نصف سنچریوں کی بدولت 367 رنز بنائے جب کہ دوسری اننگز میں قومی ٹیم نے 8 وکٹوں پر 174 رنز بنا کر اننگز ڈکلئیر کردی تھی۔ میزبان ویسٹ انڈیز کی ٹیم پہلی اننگز میں 247 رنز بنا سکی تھی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…