اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) شاہد آفریدی اور پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی میں پی ایس ایل فائنل کے بعد دوریاں پیدا ہو چکی تھیں، ڈیرن سیمی کے قبول اسلام کا بیان شاہد آفریدی کے پشاور زلمی چھوڑنے کی وجہ بنا۔ سینئر صحافی مرزا اقبال بیگ کا انکشاف۔ تفصیلات کے مطابق سینئر صحافی مرزا اقبال بیگ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا ہے کہ پی ایس ایل فائنل جیتنے کے بعد پشاور زلمی کے مالک جاوید آفریدی اور شاہد آفریدی کے
درمیان چند امور پر اختلافات پیدا ہو گئے تھے اور شاہد آفریدی نے جاوید آفریدی سے دوری اختیار کر لی تھی اور ان سے رابطے میں بھی نہیں تھے ۔ شاہد آفریدی کا ماننا تھا کہ ان کے دوست جاوید آفریدی کے اقدامات سے ان کے امیج کو شدید نقصان پہنچ رہا ہے جبکہ جاوید آفریدی کی طرف سے ڈیرن سیمی کے قبول اسلام سے متعلق بیان نے جلتی پر تیل کا کام کیا اور شاہد آفریدی کی ناراضگی کو مزید بڑھا دیا۔