جمعرات‬‮ ، 23 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان سپر لیگ،ایک ہفتے پہلے رات کو ایک بجے میرے والدکا کیا حال تھا؟نجم سیٹھی کی بیٹی میرا سیٹھی کے انکشافات

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان سپرلیگ کے چیرمین نجم سیٹھی کی صاحبزادی میراسیٹھی نے کہاہے کہ میں اس بحث میں نہیں پڑناچاہتی کہ لوگ میرے والدکے بارے میں کس قسم کے تبصرے کررہے ہیں اورنہ ہی اس پرکچھ لکھناچاہتی ہوں ،میراسیٹھی نے کہاکہ میرے والدایک عوامی شخصیت ہیں لیکن بیٹی ہونے کے ناطے مجھے ا ن سے محبت او ان پررفخرہےاوراس بات کی پرواہ نہیں کہ لوگ ان کے بارے میں کیاجذبات رکھتے ہیں؟ ۔

میراسیٹھی نے اتوارکے روزپاکستان سپرلیگ کے فائنل کے موقع پر اپنے فیس بک پیج پراپنی ایک تحریرمیں لکھاکہ آج میں قذافی سٹیڈیم میں قومی پرچم تھامے بیٹھی ہوں اوراس وقت میرے جذبات بھی دیگرپاکستانیوں کی طرح ہیں جواس وقت یہاں میچ دیکھ رہے ہیں ۔میراسیٹھی نے لکھاکہ اگرچہ میں زیادہ کرکٹ نہیں دیکھتی ہوں لیکن ٹی ٹوئنٹی اس لئے دیکھ رہی ہوں کہ اس کادورانیہ کم لیکن بہت ہی زیادہ پرلطف ہوتاہے ۔انہوں نے لکھاکہ میں مصباح الحق کوپسندکرتی ہوں کیونکہ وہ ایک قابل احترام شخصیت کے حامل ہیں ۔میراسیٹھی نے لکھاکہ آج میں بہت ہی جذباتی ہوں کیونکہ گرائونڈمیں بجلی بھی موجود ہے ،ہرکوئی مسکرارہاہے اورایک 6سالہ بچی دوسرے سٹینڈسے میرے پاس آئی اورمجھے ’’میراباجی‘‘ کہہ کرپکارااورمیرے چہرے پرپیاربھی کیاجبکہ اس کی والدہ اس کے ساتھ ہے جس کے چہرے پربھی خوشی اورمسکراہٹ ہے ۔اس وقت گرائونڈمیں 25ہزارپاکستانی موجودہیں جس میں ہرعمر لوگ شامل ہیں اوران میں بچے بھی شامل ہیں جن کوکرکٹ کے بارے میں کچھ معلوم نہیں لیکن ان کویہ امیدہے کہ کوئی اچھی بات ہونے والی ہے ۔میراسیٹھی نے لکھاکہ ایک ہفتے قبل میں نے اپنے والد کورات کےایک بجے مطالعہ کرتےہوئے پریشان دیکھااوروہ اس لئے پریشان تھے کہ کچھ غیرملکی کھلاڑی پاکستان میں پی ایس ایل کافائنل دیکھنے سے انکاری تھے

اوران خدشات کااظہارفرنچائززنے بھی کیاتھاجس کی وجہ سے سب پاکستانی بھی پریشانی میں مبتلاتھے تومیں نے بھی ان کوبتایاکہ میں بھی اسی وجہ سے پریشان ہوں کیونکہ یہ لمحات ہی کچھ ایسے تھے اورمیں اپنے والد کے پاس گئی اور ان کے ہاتھ کوچوما۔میں نے ان کوکہاکہ آپ نے وول کے بہت ہی گرم کپڑے پہن رکھے ہیں توانہوں نے مسکراتے ہوئے جواب دیاکہ ’’مجھے ان میں گرمی محسوس نہیں ہورہی ‘‘۔اس وقت میں سمجھ گئی کہ ان کے کہنے کامطلب کیاہے ،ان کادماغ اوردل اس وقت جذبے سے بھراہواتھا اوراس وجہ سے ان کوگرمی نہیں لگ رہی تھی کیونکہ ان کادماغ کچھ اورسوچ رہاتھالیکن میں نے فائنل کے روزدیکھاکہ سٹیڈیم بھی ر وشن تھااورپاکستان بھی روشن تھااورمیری دعاہے کہ ہمیشہ ہماری اس سرزمین پرایساہی ہوتارہے ۔میراسیٹھی نے مزیدلکھاکہ ’’آئی لویوپاکستان ،پاکستان زندہ بادـ
#پی ایس ایل #پاکستان

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اسی طرح


بھارت میں من موہن سنگھ کو حادثاتی وزیراعظم کہا…

ریکوڈک میں ایک دن

بلوچی زبان میں ریک ریتلی مٹی کو کہتے ہیں اور ڈک…

خود کو کبھی سیلف میڈنہ کہیں

’’اس کی وجہ تکبر ہے‘ ہر کام یاب انسان اپنی کام…

20 جنوری کے بعد

کل صاحب کے ساتھ طویل عرصے بعد ملاقات ہوئی‘ صاحب…

افغانستان کے حالات

آپ اگر ہزار سال پیچھے چلے جائیں تو سنٹرل ایشیا…

پہلے درویش کا قصہ

پہلا درویش سیدھا ہوا اور بولا ’’میں دفتر میں…

آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے

پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…