منگل‬‮ ، 04 اگست‬‮ 2026 

مجھے میری والدہ نے پاکستان میں کھیلنے کے بارے میں کیا کہا تھا؟ میں نے اپنی والدہ کی بات کیوں نہیں مانی؟

datetime 6  مارچ‬‮  2017 |

لاہور(آئی این پی)پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کا کہنا ہے کہ والدہ اوربیوی نے پاکستان میں کھیلنے سے منع کیا تھا لیکن یہاں آکرکھیلنے سے خوشی ہوئی،کھلاڑیوں کو میسج دوں گا کہ پاکستان آکر کھیلیں۔ پی ایس ایل فائنل کے بعد قذافی اسٹیڈیم میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پشاورزلمی کے کپتان ڈیرن سیمی ٹیم کی شاندار فتح پر خوشی سے پھولے نہ سمائے۔ انہوں نے کہا کہ بولرز نے جیت میں اہم کردار ادا کیا،بہت اچھا ٹورنامنٹ ہوا،ہم چاہتے تھے کہ پشاورجیتے اورہم اس میں کامیاب ہوئے۔ ‘ انٹرنیشنل کھلاڑیوں کو پیغام دوں گا

کہ یہاں سیکیورٹی کا کوئی مسئلہ نہیں،یہاں آکرکھیلیں۔کوئٹہ سے مقابلہ ٹف تھا لیکن آج ہمارا دن تھا۔ فتح پر بہت خوشی ہے’۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے مینٹور ویوین رچرڈ کا کہنا تھا کہ لاہور میں ایونٹ کیلئے مؤثر سیکورٹی اقدامات کئے گئے تھے۔ ‘اس ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں اورکرکٹرز نے بہت محنت کی۔ یہاں آنے سے پہلے خیالات کچھ مختلف ہوتے ہیں ہم ایک اچھے مقصد کیلئے آئے تھے جو پورا ہوگیا۔ لاہور میں سیکیورٹی سے بہت مطمئن ہیں۔ سرفرازاحمد بولے کہ ہدف مشکل نہیں تھا،، شکست پربہت افسوس ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)


گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…

ہمارا امیرالعظیم

امیرالعظیم صاحب سے میری پہلی ملاقات 1997ء میں کراچی…

2076ء

آئزل میری پوتی ہے‘ یہ تین برس کی ہے اور یہ سارا…

Cognitive Manipulation

کسی پہاڑی پر جنگلی مرغیاں رہتی تھیں‘ وہ تعداد…

بلوچستان کا حل

آج سے 15 سال قبل میرے پاس ایک نوجوان آیا‘ وہ خیبرپختونخواہ…

پاکستان کا المیہ (آخری حصہ)

یہ حقیقت تلخ ہے لیکن ہمیں بہرحال اسے ماننا پڑے…

پاکستان کا المیہ (دوسرا حصہ)

سکندراعظم پہلا حکمران تھا جس نے اپنے دور کی زیادہ…

پاکستان کا المیہ

شاہ جہاں 1626ء میں اپنے والد جہانگیر کے خلاف آخری…

سیٹی سے رزق کمانے والا انسان

بھارت میں 1975ء میں جولی کے نام سے فلم بنی ‘ اس…