ہفتہ‬‮ ، 25 اکتوبر‬‮ 2025 

ریحام خان نے پی ایس ایل کا فائنل نہ دیکھنے والوں کو کیا قرار دیدیا؟ اشارہ کس کی طرف تھا؟

datetime 6  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور (آئی این پی)ریحام خان پی ایس ایل کے فائنل ایونٹ کے انعقاد سے نہال، میچ نہ دیکھنے والوں کو بدقسمت قرار دیدیا۔ ڈیرن سیمی کو بھی خوب خراج تحسین پیش کیا۔ پی ایس ایل فائنل کے بعد واپسی پر ذومعنی انداز میں میچ نہ دیکھنے والوں کو بدقسمت قرار دے دیا اور ساتھ ہی وضاحت بھی کر دی کہ ان کا اشارہ کسی خاص طرف نہیں ہے۔ ریحام خان نے امید ظاہر کی کہ خواتین کا پی ایس ایل بھی ہو۔ ریحام خان ہمت اور جرات کامظاہرہ کرنے پر ڈیرن سیمی کی بھی مداح نکلیں۔ پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق

اہلیہ ریحام خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کیا ہے۔ انہوں نے اپنے پیغام میں پشاور زلمی کے کپتان ڈیرن سیمی کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ’’میں ڈیرن سیمی کو پاکستان،پی ایس ایل اور پشاور زلمی کیلئے زبردست محبت کا مظاہر ہ کرنے پر اعلیٰ سول ایوارڈ کیلئے نامزد کرتی ہوں‘‘۔ ریحام خان نے ڈیرن سیمی کی فورسز کی ٹوپی پہنے تصویر شیئر کرتے ہوئے یہ پیغام جاری کیا۔یاد رہے کہ گزشتہ رات پی ایس ایل سیزن 2 میں پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی ٹیم کو شکست دیکر ٹرافی اپنے نام کی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کنفیوز پاکستان


افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…

افغانستان

لاہور میں میرے ایک دوست تھے‘ وہ افغانستان سے…

یہ ہے ڈونلڈ ٹرمپ

لیڈی اینا بل ہل کا تعلق امریکی ریاست جارجیا سے…

دنیا کا واحد اسلامی معاشرہ

میں نے چار اکتوبر کو اوساکا سے فوکوشیما جانا…

اوساکا۔ایکسپو

میرے سامنے لکڑی کا ایک طویل رِنگ تھا اور لوگ اس…

سعودی پاکستان معاہدہ

اسرائیل نے 9 ستمبر 2025ء کو دوحہ پر حملہ کر دیا‘…

’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘

’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…