اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آئی سی سی وفد نے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی کا عندیہ دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ کے لاہور میں فائنل میچ کی سکیورٹی کا جائزہ لینےکیلئے آنے والے 8رکنی آئی سی سی وفد نے پی ایس ایل فائنل میچ کے سکیورٹی انتظامات کو سراہتے ہوئے اسے تسلی بخش قرار دیا ہے۔ وفد کے اراکین کا
کہنا ہے کہ اس طرح کے سکیورٹی اقدامات سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی بحالی ناممکن نہیں بلکہ لاہور میں پی ایس ایل فائنل میچ کے پر امن انعقاد سے پاکستان میں بین الاقوامی کرکٹ کی راہیں ہموار ہوئی ہیں۔