منگل‬‮ ، 05 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

چیئرمین کرکٹ بورڈ نے ملاقات میں کیا کہا تھا ؟ کامران اکمل نے آخر راز سے پردہ اٹھا دیا

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی)پاکستان سپر لیگ کے اہم میچ میں پشاور زلمی کی طرف سے سنچری سکور کرنے والے کامران اکمل نے کہا ہے کہ چیئرمین کرکٹ بورڈ نے ملاقات میں کہا تھا میں پرفارمنس دیتا رہوں مجھے ضرور موقع ملے گا،چیف سلیکٹر سے بھی کراچی میں چار روزہ میچ کے دوران ملا تھا اور اس سیزن میں میری کارکردگی سب کے سامنے ہے۔ایک انٹر ویو میں کامران اکمل نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ میری جلد پاکستانی

 

ٹیم میں واپسی ہوگی۔میں گزشتہ دو ،تین سال سے ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہوں لیکن اب یہ سلیکٹرز پر منحصر ہے کہ وہ مجھے ٹیم میں منتخب کرتے ہیں یا نہیں اس کا جواب تو وہی دے سکتے ہیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ ٹیم سے ڈراپ کیے جانے پر دلبرداشتہ تو تھا لیکن میں حوصلہ نہیں ہارا اور میری فیملی نے میرا بہت ساتھ دیا۔میرے لیے ٹیم میں واپسی کا ایک ہی راستہ رہا ہے کہ ڈومیسٹک کرکٹ میں اچھی کارکردگی دکھاؤں اور وہ میں دکھا رہا ہوں۔کامران اکمل نے کہا کہ سب دیکھ رہے ہیں کہ میں ٹی ٹونٹی میں کس نمبر پر بیٹنگ کررہا ہوں۔ ڈومیسٹک کرکٹ ون ڈے میں کس نمبر پر کھیل رہا ہوں۔ مجھے صرف یہ معلوم ہے کہ مجھے پرفارم کرنا ہے مجھے کس نمبر پر مجھے کھلایا جاسکتا ہے اس کا فیصلہ سلیکٹرز کریں گے۔ کامران اکمل نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میری سنچری کی بدولت ان کی ٹیم فائنل میں پہنچی ہے ۔

موضوعات:



کالم



دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام


شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…