بدھ‬‮ ، 25 دسمبر‬‮ 2024 

پی ایس ایل کی سپر آفر آگئی ،فائنل میچ سے قبل شائقین کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان سپر لیگ کے فائنل میچ کے لیے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت دوبارہ شروع کر دی گئی ،اسٹیڈیم میں جا کر میچ دیکھنے کے خواہش مند شائقین کرکٹ کے لئے 8ہزار اور 12ہزار روپے کے ٹکٹ دستیاب ہیںجنہیں حاصل کرنے کے لئے شائقین کرکٹ پرجوش ہیں ۔ تفصیلات کے مطابق شائقین کی جانب سے بے حد اصراراور آن لائن بکنگ کیسنل کیے جانے کے خلاف احتجاج کے بعد پی ایس ایل انتظامیہ نے ٹکٹوں

 

کی آن لائن فروخت دوبارہ شروع کر دی ہے۔چیئرمین پی ایس ایل نے ٹکٹوں کی آن لائن فروخت کی اطلاع سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر بھی دی۔ اپنے ٹویٹ میں نجم سیٹھی نے بتایا کہ عوام کے پرزوراصرار پر ہم نے ٹکٹوں کی کارپوریٹ فروخت روکتے ہوئے آن لائن فروخت کیلئے مزید ٹکٹ رکھے ہیں۔ شائقین مخصوص ویب سائٹ پر 8اور 12 ہزار والے ٹکٹ بک کراسکتے ہیں۔پی ایس ایل فائنل کیٹکٹ مقامی ہوٹل سے بھی حاصل کئے جا سکتے ہیں۔پشاورزلمی اور کوئٹہ گلیڈیٹرز کے درمیان فائنل میچ آج بروز اتوار رات 8 بجے لاہور کے قذافی اسٹیڈیم میں شروع ہوگا۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…