جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

شائقین کرکٹ کیلئے اچھی خبر ! اہم ملک نے اپنے کھلاڑی کو پی ایس ایل کا فائنل کھیلنے کی اجازت دیدی

datetime 5  مارچ‬‮  2017
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈھاکا (آن لائن) بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے ہٹ دھرمی ترک کردی، پی ایس ایل فائنل میں شرکت کیلیے انعم الحق کو این اوسی جاری کردیا گیا۔شکیب الحسن، تمیم اقبال اور محموداللہ پاکستان سپر لیگ ٹو کے دوران ایکشن میں نظر آئے، بعد ازاں قومی ذمہ داریوں کی وجہ سے انھیں ایونٹ ادھورا چھوڑ کر جانا پڑا، دوسری طرف غیر ملکی کرکٹرز کی اکثریت نے لاہور میں فائنل کھیلنے سے انکار کردیا۔ اس صورتحال میں متبادل کھلاڑیوں

 

کا انتخاب کرنے کیلیے فکر مند پی ایس ایل مینجمنٹ نے جو فہرست مرتب کی ان میں انعم الحق کا نام بھی شامل تھا، بنگلہ دیش کی قومی ٹیم سے نظر انداز اوپنر نے این او سی کیلیے اپنے بورڈ سے درخواست کی لیکن فیصلے میں تاخیر ہورہی تھی۔دوسری جانب بی سی بی کے چیف ایگزیکٹو نظام الدین چوہدری کا کہنا تھا کہ کلیئرنس دینے سے قبل اس بات پر غور کریں گے کہ کیا دیگر انٹرنیشنل کرکٹرز بھی پاکستان آرہے ہیں،یاد رہے کہ انعم الحق نے 13ٹوئنٹی 20میچز میں ملک کی نمائندگی کا اعزاز پایا، انھوں نے اپنا آخری میچ نومبر 2015میں زمبابوے کیخلاف کھیلا تھا۔ 24سالہ بیٹسمین 3ٹیسٹ اور 30ون ڈے انٹرنیشنل میں بھی حصہ لے چکے ہیں۔ انعم کے ساتھ بنگلہ دیشی بورڈ آفیشلز بھی پاکستان جائیں گے، انھیں ا آئی سی سی نے سیکیورٹی کا جائزہ لینے والے اپنے وفد کا حصہ بنایا ہے۔#/s#

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…